Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / گلابی گیند سے انڈیا کا پہلا میچ ایڈن گارڈن میں ہوگا

گلابی گیند سے انڈیا کا پہلا میچ ایڈن گارڈن میں ہوگا

کولکاتا ، 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایڈن گارڈنس اسٹیڈیم میں ہندوستان کا گلابی گیند سے اولین کرکٹ مقابلہ رواں ماہ منعقد کئے جانے کا امکان ہے، جو انڈیا کی ڈے۔نائٹ ٹسٹ میچ کی میزبانی کرنے کی سمت بہت بڑی پیش رفت ہونے کی توقع ہے۔ صدر سی اے بی (کرکٹ اسوسی ایشن آف بنگال) سورو گنگولی کی تصدیق کے مطابق سوپر لیگ ٹورنمنٹ کا فائنل مصنوعی روشنی میں 17 تا 20 جون کھیلا جائے گا۔ یہ بنگال کا کئی دنوں پر محیط ٹورنمنٹ ہے جس میں ایسے باصلاحیت کھلاڑیوں کو کھوجنے پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے جو اسٹیٹ کی رانجی ٹروفی ٹیم کا حصہ بن سکیں ۔ گنگولی نے میڈیا کے گوشہ سے گفتگو میں کہا کہ بلاشبہ ’پنک بال‘ کرکٹ مثبت قدم ہے۔ ٹسٹ کرکٹ کی مقبولیت بتدریج گھٹ رہی ہے اور ہمیں اس انحطاط کو ضرور روکنا چاہئے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا میں گزشتہ سال پنک بال ٹسٹ پر زبردست مثبت ردعمل دیکھنے میں آیا اور ہمیں بھی اس تبدیلی کو اختیار کرلینا چاہئے۔ سوپر لیگ فائنل ایک تجربہ ہے جو مستقبل قریب میں ڈے؍نائٹ ٹسٹ میچوں کا نقیب ہوسکتا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT