Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / گلابی ہیرے کو نیلام میں ایشیائی شہری نے خریدا

گلابی ہیرے کو نیلام میں ایشیائی شہری نے خریدا

جنیوا۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک ایشیائی شہری نے ایک نادر و نایاب ناشپاتی کی جسامت والے 15.38 قیراط ہیرے کو نیلامی میں 31.6 ملین ڈالرس ادا کرکے خریدا۔ گلابی رنگ کے اس خوبصورت ترین ہیرے کو سوتھبیز کے نیلام گھر میں نیلام کیا گیا اور اس طرح اس ہیرے کو نیلام ہونے والے ہیروں میں سب سے قیمتی ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔ اس نیلام کی آخری بولی ایشیائی شہری نے فون کے ذریعہ دی جس کی شناخت مخفی رکھی گئی ہے۔ اس ہیرے کا نام ’’یونیک پنک‘‘ ہے۔ عالمی سطح پر سوتھبیز انٹرنیشنل کی جویلری ڈیویژن کے صدرنشین ڈیوڈ بینٹ نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔

TOPPOPULARRECENT