Monday , January 22 2018
Home / خواتین کا صفحہ / گلاب جامن

گلاب جامن

اجزاء :خشک دودھ : ایک پیالی ،سوجی : آدھی پیالی ،میدہ : آدھی پیالی ،پھیکا کھویا : آدھی پیالی ،بیکنگ پاؤڈر : چوتھائی چائے کا چمچ ،تیل : دو کھانے کے چمچ ان سب چیزوں کو اچھی طرح ملاکر آٹے کی طرح گوندھ لیں۔ پانچ منٹ کیلئے رکھ دیں، پھر چھوٹے چھوٹے پیڑے بنالیں۔ شیرا بنانے کیلئے: چینی دو پیالی، پانی ایک پیالی، چھوٹی الائچی 8 عدد (دانے نکال کر باریک پیس لیں)
ترکیب :چینی میں پانی ملاکر ہلکی آنچ پر شیرا بنالیں ۔ جب شیرا بننے لگے تو الائچی ڈال کر اتارلیں۔ ایک کڑاہی میں گھی گرم کریں۔ گھی تقریباً دو پیالی ہونا چاہئے تاکہ گلاب جامن اچھی طرح تلے جاسکیں۔ جب گھی تیز گرم ہوجاے تو ہلکی آنچ کرکے پیڑے تلنا شروع کردیں۔ جب براؤن ہوجائیں تو نکال کر شیرے میں ڈال دیں۔

TOPPOPULARRECENT