Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / گلبرگہ، حیدرآباد، ممبئی، قاضی پیٹ 2 نئی ٹرینیں وزیر ریلوے سریش پربھو آج آغاز کریں گے

گلبرگہ، حیدرآباد، ممبئی، قاضی پیٹ 2 نئی ٹرینیں وزیر ریلوے سریش پربھو آج آغاز کریں گے

حیدرآباد 7 اگسٹ (سیاست نیوز) وزیر ریلوے سریش پربھو 8 اگسٹ کو سکندرآباد ریلوے اسٹیشن سے دو نئی ٹرینوں کو جھنڈی دکھائیں گے۔ ان میں گلبرگہ، حیدرآباد روزآنہ چلائی جانے والی انٹر سٹی اکسپریس اور ممبئی ایل ٹی ٹی قاضی پیٹ ویکلی ٹاڈوبا اکسپریس شامل ہیں۔ گلبرگہ ۔ حیدرآباد افتتاحی اسپیشل ٹرین 8 اگسٹ کو 9 بجے صبح گلبرگہ سے روانہ ہوگی اور اس دن ایک بجکر 35 منٹ پر حیدرآباد پہونچے گی۔ ریگولر گلبرگہ ۔ حیدرآباد ڈیلی انٹرسٹی اکسپریس گلبرگہ سے دن میں دس بجکر 15 منٹ پر روانہ ہوگی اور دن میں دو بجکر 50 منٹ پر حیدرآباد پہونچے گی۔ افتتاحی ممبئی ایل ٹی ٹی قاضی پیٹ ٹرین 8 اگسٹ کو 9 بجے صبح ممبئی سے روانہ ہوگی اور دوسرے دن 12 بجکر 25 منٹ پر قاضی پیٹ پہونچے گی۔

TOPPOPULARRECENT