Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گلبرگہ شہر کو مثالی ترقی دینے کا عزم

گلبرگہ شہر کو مثالی ترقی دینے کا عزم

گلبرگہ7 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گلبرگہ ضلع کے نگران وزیر الحاج قمرالاسلام وزیر بلدی نظم و نسق پبلک انٹر پرائزس وقف و اقلیتی بہبود حکومت کرناٹک چیرمن حیدرآباد کرناٹک ریجنل ڈیولپمنٹ بورڈ نے گلبرگہ شہر کو مثالی ترقی دینے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔ اُنہوں نے 4مارچ کو5054 اپینڈکس ای کے تحت محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے ہاگرگہ روڈ پر شاہ پور شی

گلبرگہ7 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گلبرگہ ضلع کے نگران وزیر الحاج قمرالاسلام وزیر بلدی نظم و نسق پبلک انٹر پرائزس وقف و اقلیتی بہبود حکومت کرناٹک چیرمن حیدرآباد کرناٹک ریجنل ڈیولپمنٹ بورڈ نے گلبرگہ شہر کو مثالی ترقی دینے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔ اُنہوں نے 4مارچ کو5054 اپینڈکس ای کے تحت محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے ہاگرگہ روڈ پر شاہ پور شیورامپور ریاستی شاہراہ کے تعمیری کام کا افتتاح انجام دینے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گلبرگہ شہر بہت جلد ایک مثالی شہر کی حیثیت سے ترقی حاصل کریگا۔ اُنہوں نے کہا کہ اس تاریخی و روحانی شہر کو ملک کا سب سے خوبصورت شہر بنانے کے لئے وہ کئی منصوبہ رکھتے ہیں جن پر تیز رفتار عمل آوری جاری ہے ۔الحاج قمرالاسلام نے مزید کہا کہ شری سدرامیا کی زیر قیادت کرناٹک کی کانگریس آئی حکومت عوامی فلاح و بہبود اور سماجی ترقی کی کئی اسکیمات کو روبہ عمل لایا ہے ۔

اُنہوں نے کہا کہ گلبرگہ شہر کے علاوہ ریاست بھر میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام شروع کئے گئے ہیں جو بہت جلد مکمل کر لئے جائیں گے ۔ محمد اصغر چلبل صدر گلبرگہ شمال بلاک کانگریس نے مہمان ِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے اپنی تقریر میں گلبرگہ شہر کی ہمہ جہت ترقی اور اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے الحاج قمرالاسلام صاحب کی مساعی کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ الحاج قمرالاسلام صاحب گلبرگہ کو ایک ماڈرن سٹی بنانے کا خواب رکھتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ الحاج قمرالاسلام صاحب نے اپنے دیرینہ وسیع تجربہ اور خوشگوار سیاسی روابط کی بناء پر مرکزی و ریاستی حکومتوں سے گلبرگہ شہر کی ترقی کے لئے کروڑہا روپیوں کا فنڈ حاصل کرنے میں نہ صرف کامیاب ہوئے ہیں بلکہ ایک سال سے بھی کم عرصہ میں بیشمار ترقیاتی کاموں کا آغاز کروایا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہاگرگہ کراس رنگ روڈ سے تعمیر کی جارہی شاہ پور شیورام پور سڑک نہایت خوبصورت ہوگی اس کے دونوں جانب فٹ پاتھس ڈرینس کے علاوہ درمیان میں ڈیوڈائڈرس کی تعمیر کے علاوہ ہائی ماسٹ کی تنصیب عمل میں لائی جائے گی ۔اس سڑک کو ترقی دینے کے لئے4کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے ۔

گلبرگہ ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کے صدر الحاج اسد علی انصاری ، سید احمد ،تنویر احمد سرڈگی کارپوریٹرس، محکمہ تعمیرات عامہ کے اے ای امین مختار ،اے ای ای مشتاق احمد باغبان، جے ای محمود احمد ، واحد علی فاتحہ خوانی، عبدالرحیم مرچی سیٹھ،عادل سلیمان سیٹھ، راجو کپنور کارپوریٹراور یلپا نائکوڑی شہ نشین پر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT