Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گلبرگہ میںدو بدنام زمانہ غنڈے گرفتار

گلبرگہ میںدو بدنام زمانہ غنڈے گرفتار

گلبرگہ :/13 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسسٹنٹ سپرینٹینڈینٹ آف پولیس سنتوش بابو اور سرکل پولیس انسپکٹر بسوراج تیلی کی قیادت میں پولیس کی ایک ٹیم نے دو بدنامہ زمانہ غنڈوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک ریوالور ، پانچ گولیاں اور 5لاکھ روپیوں سے زیادہ کے طلائی زیورات ضبط کرلئے۔ملزمین کی ارون ولد گروناتھ ڈاگے ساکن ستنور گائوں گلبرگہ تعلقہ اور ہاگرگا روڈ گلبرگہ کے سکونت پذیربلال عرف محمد بلال ولد عبدالشیخ،متوطن آنند نگر پونا کی حیثیت سے شناخت کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے بموجب اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم نے ہفتہ کے دن ایک مکان پر دھاوا بولا اور دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ تفتیش کے دوران ان دونوں ملزمین نے اعتراف کیا کہ انھوں نے راجہ پور کالونی گلبرگہ کے ایک نوجوان کو فائیر کرکے زخمی کرنے کے بعد لوٹ لیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ گنیش نگر، راجہ پور رنگ روڈ، بھارت نگر تانڈا ،گلبرگہ کے علاقہ جیا نگر اور جیورگی میں گزشتہ چند ماہ کے دوران انھوں نے کئی ایک طلائی زنجیرین چھین لینے کے واقعات میں حصہ لیا۔ گلبرگہ کے سپرینٹینڈینٹ آف پولیس امیت سنگھ نے مذکورہ بالا پولیس ٹیم کے حق میں 10, 000روپیوں کے رقمی انعام کا اعلان کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT