Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گلبرگہ میںغیر قانونی نل کنکشنس کو قانونی بنانے کے لئے دو ماہ کی مہلت

گلبرگہ میںغیر قانونی نل کنکشنس کو قانونی بنانے کے لئے دو ماہ کی مہلت

کلبرگہ۔20ستمبر: (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر گلبرگہ میں غیر قانونی نل کنکشنس کو قانونی شکل دینے کے لئے عہد ہ داران کو دو ماہ کی مہلت دی گئی ہے ۔ یہ بات کرناٹک واٹر سپلائی بورڈ کے صدر جی سی چندر شیکھر نے بتائی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے اجلاس ہال میں ایک صحافتی کانفرینس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پانی کی سربراہی سے ہر ماہ 52ہزار روپئے وصول ہورہے ہیں ۔ 25ہزار روپیوںکا نقصان ہورہا ہے ۔لہٰزا غیر قانونی کنکشنس کو قانون بنانے کے لئے دو ماہ کا وقت دیا جارہا ہے ۔ غیر قانونی نل کنکشنس رکھنے والے گھروں کے مالکان کے ساتھ ایک بار ہی معاملہ کی یکسوئی کرلی جائیگی ۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ایسے نل کنکشنس کاٹ دئے جائیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں واٹر بورڈ کے صدر نے کہا کہ کرناٹک حکومت کے مختلف محکموں سے کرناٹک واٹر سپلائی بورڈ کو  50 لاکھ روپئے وصول طلب ہیں۔

TOPPOPULARRECENT