Monday , January 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گلبرگہ میں آج بہمنی اسوسی ایشن کا افتتاح

گلبرگہ میں آج بہمنی اسوسی ایشن کا افتتاح

گلبرگہ ۔4 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ممتاز شاعر و ادیب جناب محمد نور الدین نور (صدر بہمنی اسوسی ایشن ) نے بتایا ہے کہ کرناٹک اُردو اکیڈیمی بنگلورکے تعاون واشتراک سے بہمنی ایجوکیشنل اینڈ کلچرل اسوسی ایشن گلبرگہ (رجسٹرڈ)کی افتتاحی تقریب اوربین الریاستی نعتیہ مشاعرہ بتاریخ: 5فروری بروز چہارشنبہ بوقت 8بجے شب بمقام :فاران کالج آڈیٹوریم

گلبرگہ ۔4 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ممتاز شاعر و ادیب جناب محمد نور الدین نور (صدر بہمنی اسوسی ایشن ) نے بتایا ہے کہ کرناٹک اُردو اکیڈیمی بنگلورکے تعاون واشتراک سے بہمنی ایجوکیشنل اینڈ کلچرل اسوسی ایشن گلبرگہ (رجسٹرڈ)کی افتتاحی تقریب اوربین الریاستی نعتیہ مشاعرہ بتاریخ: 5فروری بروز چہارشنبہ بوقت 8بجے شب بمقام :فاران کالج آڈیٹوریم ، درگاہ روڈ گلبرگہ منعقد ہوںگے۔جناب قمرالاسلام وزیر بلدی نظم ونسق ، اقلیتی بہبود ، اوقاف ،پبلک انٹرپرائزس نگران ضلع گلبرگہ، صدر نشین حیدرآبادکرناٹک ریجن ڈیولپمنٹ بورڈافتتاح انجام دیںگے۔جناب اقبال احمد سرڈگی سابق ایم پی سابق صدر نشین مرکزی حج کمیٹی حکومت ہند،صدارت کریںگے۔ ڈاکٹر وہاب عندلیب سابق صدر کرناٹک اُردو اکیڈیمی،اسوسی ایشن کے سالانہ ترجمان گل و برگ (خصوصی اشاعت گلبرگہ میں نعت نگاری) کا اجراء انجام دیںگے۔ اور جناب عبدالحمید(صدر فاران ایجوکیشن سوسائٹی گلبرگہ) مشاعرہ کا افتتاح کریںگے۔ نعتیہ مشاعرہ کی صدارت جناب محمدعبدالرحیم آرزو ایڈوکیٹ کریںگے۔ مہمان شعراء : ٭ جناب شیدا رومانی(رائچور) ٭جناب مظہر محی الدین (ہبلی) ٭ڈاکٹرمحسن جلگانوی (حیدرآباد) جناب سلیمان خمار(بیجاپور)

٭جناب اسد ثنائی (حیدرآباد) ٭ جناب حسن چنپٹنوی (چن پٹن)٭جناب اختر علوی (بنگلور)٭جناب رفیق جعفر (پونے) ٭جناب شمس الدی ظفر٭جناب اعظم اثر(شاہ پور) ٭جناب رزاق اثر (شاہ آباد) میزبان شعراء :٭ جناب معین محمود٭جناب نصیر احمد نصیر ٭جناب محب کوثر٭جناب سجاد علی شاد٭جناب جبار جمیل٭جناب حامداکمل٭جناب نورالدین نور٭جناب اکرم نقاش٭جناب قاضی انور٭ڈاکٹر وحید انجم ٭ڈاکٹر ماجد داغی ٭جناب وصی اللہ رحمانی٭جناب سعید عارف٭جناب معین منظر٭جناب مسعود علی تمنا تماپوری ٭جناب راشد ریاض٭جناب حسن محمود٭جناب عتیق اجمل٭ناصر عظیم ٭جناب باسط فگار٭ڈاکٹر چندا حسینی اکبر ٭جناب سخی سرمست٭سلطان فرحت کلام سنائیں گے۔ٹی وی اینکر و ڈائرکٹر جناب صداقت حسین فلاحی نظامت کے فرائض انجام دیںگے۔ جناب ایس مرزا عظمت اللہ (رجسٹرارکرناٹک اُردو اکیڈیمی بنگلور) جناب نور الدین نور (صدر)، جناب حامد اکمل (نائب صدر)جناب قاضی انور (معتمد)،، ڈاکٹرکوثر پروین(خازن)، ڈاکٹر فہیم پیرزادہ (شریک معتمد)، ڈاکٹر غضنفر اقبال (ایڈیٹر گل و برگ ) نے ادب دوستوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT