Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گلبرگہ میں ایک ہی خاندان کے4 افراد کی خود کشی

گلبرگہ میں ایک ہی خاندان کے4 افراد کی خود کشی

گلبرگہ ۔ 18جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آج ہفتہ کے دن شہر کے سرسوتی ویر ہائوز کمپلیکس میں واقع ایک مکان کے چار ساکنان نے پھانسی لے کر خود کشی کرلی اور اپنی وصیت میں انھوں نے لکھا ہے کہ ان کے اجسام میڈیکل کے طلبا کے مشاہدہ و مطالعہ کیلئے دے دئے جائیں۔ پھانسی لے کرخود کشی کرنے والوں میں 55سالہ کمال اپاکر،اس کی بیوی 50سالہ دھنو شری،لڑکا 21سالہ چیتن اور 16سالہ لڑکی ساکشی شامل ہیں ۔ قیاس کیا جارہا ہے کہ ان چاروں نے ہفتہ کی صبح اول وقت ہی خود کشی کرلی تھی۔ صبح جب دودھ دینے والا وہاں پہنچا تو دروازہ کھلا تھا اور وہ پیکٹ باہررکھ کر چلا گیا تھاتمام لاشیںمکان کے باورچی خانہ کی چھت سے لٹک رہی تھیں ۔ موت یا خود کشی کی اصل وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں ۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس این ششی کمار نے کہا ہے کہ مہلوکین کے رشتہ داران کی شکایت کی بیاد پر معاملہ کی تحقیقات کی جائیں گی۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جئے پرکاش، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جہانوی اور بہمنی پورہ پولیس اسٹیشن کے عہدہ داران نے مقام واقعہ کا معائنہ کیا ۔ بہمنی پورہ پولیس اسٹیشن میںمعاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT