Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گلبرگہ میں برادران وطن کیلئے دعوتی پروگرام

گلبرگہ میں برادران وطن کیلئے دعوتی پروگرام

گلبرگہ 14اپریل( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : دنیا آج امن و بھائی چارہ کی تلاش میں ہے۔ فرد کی زندگی ہوکہ خاندان ، دفتر میں ہو کہ کاروبار ہر جگہ انسان پریشان نظر آتا ہے ۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ انسان نے اسی دنیا کو سب کچھ سمجھ لیا ہے۔ جس کے نتیجہ میں اس کی زندگی میں امن قائم نہیں ہو پارا ہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ہند گلبرگہ کی جانب سے لال گیری میں برادران وطن کے لئے ’’ امن و بھائی چارہ مذہبی تقاضہ‘‘ عنوان پر منعقد کئے گئے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے جناب محمد ضیاء اللہ رکن مقامی شوریٰ جماعت اسلامی ہند ، گلبرگہ نے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ خالق کائنات نے انسان کو اس دنیا میں امتحان کے لئے بھیجا ہے ، جو کوئی نعمت یہاں پر ملی ہے اس کا امتحان ہوگا۔ امن و بھائی چارہ کے لئے ضروری ہے کہ ہم ہر کام اللہ کی رضا کے لئے کریں ۔ مہمان خصوصی کارپوریشن بینک کے مینیجر شری ائے ایس ہیرے گوڈر نے کہا کہ شہر میں جب بھی ناخوشگوار حالات پیدا ہوئے ہیں محلہ لال گیری نے ہمیشہ امن و بھائی چارہ کاثبوت پیش کیا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہاں کے لوگ ایک دورسرے کے ساتھ مل جل کر رہتے ہیں۔ آپ نے کہا کہ ویسے تمام مذاہب اامن کا درس دیتے ہیں لیکن اسلام میں اس پر زیادہ زور دیا گیا ہے۔ مسلم پنچ کمٹی کے جناب صد ر امیر الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح دواخانہ میں کسی مریض کو خون کی ضرورت ہوتی ہے تو یہ نہیں دیکھا جاتا کہ دینے ولا ہندو ہے کہ مسلمان ، اسی طرح ہم سب ایک ہیں ، بھائی بھائی ہیں اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ اس پروگرام میں محلہ کے ہندو مسلم ودیگر لوگ مر د و خواتین شریک رہے اور بہت سارے لوگوں نے اپنے گھروں کے باہر بیٹھ کر پرواگرم کو سماعت کیا۔

TOPPOPULARRECENT