Friday , April 20 2018
Home / ہندوستان / گلبرگہ میں بغیر ڈرائیور کی ٹرین دوڑ پڑی

گلبرگہ میں بغیر ڈرائیور کی ٹرین دوڑ پڑی

ریلوے ملازم نے موٹر سیکل سے تعاقب کرکے روک لیا
گلبرگہ ۔ /9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گلبرگہ ۔ واڑی ٹرین پٹریوں پر ایک الیکٹرک ٹرین انجن بغیر لوکو پائیلٹ کا 13 کیلو میٹر تک سفر کیا ۔ ضلع گلبرگہ کے واڑی اسٹیشن سے یہ الیکٹرک انجن بغیر لوکو پائیلٹ کے دوڑ پڑا جس کا ریلوے ملازم نے موٹر سیکل پر تعاقب کرکے اس کو پکڑنے میں کامیاب ہوگیا اور اس پر سوار ہوکر اسے روک دیا ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چینائی ۔ ممبئی ٹرین واڑی جنکشن پر کل شام 3 بجے پہونچی اور ڈیزل انجن کیلئے روک دی گئی جس کو واڑی سے مہاراشٹرا میں شولاپور تک جانے والی ٹرین کو بوگیوں سے جوڑنے کی تیاری کی جارہی تھی ۔ یہ عمل روز کا معمول ہوتا ہے ۔ ڈیزل انجن کو ممبئی کی ٹرین سے جوڑدیا گیا جو شولاپور کے لئے روانہ ہوئی ۔ واڑی سے اس کا سفر شروع ہوا لیکن اس دوران پٹریوں پر سے پھسل جانے کے باعث الکٹرک انجن بھی خود ہی دوڑنے لگا جبکہ اس انجن کا لوکو پائیلٹ اتر گیا تھا ۔ جیسے ہی لوکو پائیلٹ نے انجن کو دوڑتا دیکھا واڑی اسٹیشن عہدیداروں نے آگے کے چند اسٹیشنوں کو الرٹ کردیا تاکہ سگنلس دے کر پٹریوں کو کھلا رکھیں ۔ کسی بھی امکانی حادثہ کو روکنے کے لئے سامنے سے آنے والی گاڑیوں کو بھی روک دیا گیا ۔ جیسے ہی الکٹرک انجن دوڑنے لگا ایک ریلوے ملازم نے حاضر دماغی سے کام لے کر موٹر سیکل پر اس کا تعاقب کیا اور فلمی انداز میں اس پر سوار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کے بعد انجن کو نالور کے قریب روک لیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT