Saturday , October 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گلبرگہ میں خواتین کے کل ہندمشاعرہ کا انعقاد

گلبرگہ میں خواتین کے کل ہندمشاعرہ کا انعقاد

کرناٹک آندھرا ، بنگال ، اڑیسہ ، گجرات، و شیلانگ کی شاعرات کی شرکت

کرناٹک آندھرا ، بنگال ، اڑیسہ ، گجرات، و شیلانگ کی شاعرات کی شرکت
گلبرگہ : /6 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اکھل بھارتیہ کاویتری سمیلن اور کرناٹک اردو اکیڈمی کے اشتراک سے بمقام ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر ہال ، گلبرگہ یونیورسٹی ،گلبرگہ میں اکھل بھارتیہ کاویتری سمیلن کی سہ روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر ایک کل ہند مشاعرہ زیر سرپرستی پروفیسر محمد اکرم لاری آزاد وبہ صدارت جناب اکرم نقاش رکن کرناٹک اردو اکیڈمی، بنگلور منعقد ہوا۔ اس مشاعرہ میں مہمان شاعرات کی حیثیت سے محترمہ شائستہ یوسف بنگلور، شبانہ ساجد کانپور، عائشہ چاند میسور،بشیرن بی بی اڑیسہ ، عشرت جہاں زیب بیجاپور، فریدہ رحمت اللہ مدیرہ زرین شعاعیں بنگلورو، ریحانہ نواب کلکتہ،حافظہ انعامدار ،زبیدہ ملا ہبلی، شاہنواز بانوچک منگلور، منگلا کپرے گلبرگہ، جیوتی نارائن حیدر آباد ، خورشید بیگم بیجاپور، فال گونی چکر ورتی، نواشہ شیلانگ،یاسمین تماپوری کے علاوہمیزبان شعرا مسرزمحب کوثر ،حامد اکمل ، ڈاکٹر وحید انجم ، نور الدین نور، ڈاکٹر ماجد داغی ، ڈاکٹر قمر سلطانہ ، رخسانہ سلطانہ ،اسما تبسم اور صدر مشاعرہ جناب اکرم نقاش نے اپنا کلام سنایا۔ ڈاکٹر شمیم ثریا، سابق پرنسپل بی بی رضا ڈگری کالج،گلبرگہ، پروفیسر صبیحہ بیگم ، بی بی رضا ڈگری کالج ، گلبرگہ اور ڈاکٹر ریحانہ بیگم پرنسپل نیشنل کالج گلبرگہ نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی ۔ ابتدا میںڈاکٹر ماجد داغی نے مہمانان کا استقبال کیا اور ڈاکٹر قمر سلطانہ پرنسپال شاہین پری یونیورسٹی کالج نے مشاعرہ کی نظامت کے فرائض انجام دئے ۔ ڈاکٹر زرینہ ناہید کے شکریہ پر یہ کل ہند مشاعرہ اختتام پذیر ہوا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT