Monday , June 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گلبرگہ میں دسویں کے طلبہ کیلئے مفت کوچنگ

گلبرگہ میں دسویں کے طلبہ کیلئے مفت کوچنگ

گلبرگہ ۔15اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اولیاء طلباء کو یہ خوشخبری دی جاتی ہیکہ شہر گلبرگہ کے تمام اردو میڈیم (جماعت نہم کامیاب ) طلباء کے لئے جماعت دہم کی، (AIITA)آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن کی جانب سے برائے مضامین ریاضی ،سائینس ،کنڑا ،انگریزی اور دینیات کی مفت کوچنگ دی جائے گی۔یہ کوچنگ بتاریخ 15اپریل سے 25مئی ،یعنی 40دن تک ۔بوقت صبح

گلبرگہ ۔15اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اولیاء طلباء کو یہ خوشخبری دی جاتی ہیکہ شہر گلبرگہ کے تمام اردو میڈیم (جماعت نہم کامیاب ) طلباء کے لئے جماعت دہم کی، (AIITA)آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن کی جانب سے برائے مضامین ریاضی ،سائینس ،کنڑا ،انگریزی اور دینیات کی مفت کوچنگ دی جائے گی۔یہ کوچنگ بتاریخ 15اپریل سے 25مئی ،یعنی 40دن تک ۔بوقت صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک ،بمقام ہدایت سنٹر نزد سٹی بس اسٹانڈ سنگتراش واڑی گلبرگہ میں منعقد ہے۔اس کوچنگ کیلئے ماہر اساتذہ کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔انشاء اللہ تمام مضامین میں زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کئے جائیں گے ۔اس سنہری موقعہ کو ہاتھ سے جانے نہ دیں ۔لہٰذا جمیع اولیاء طلباء سے گذارش کی جاتی ہیکہ اپنے ایس ایس ایل سی کے بچوں کو اس کوچنگ سے استفادہ کا موقع دیں ۔رجسٹریشن اور معلو مات کے لئے ان موبائیل نمبرات 7259988488،9448273900، 9449985760 ،9845780875 پر ربط پیدا کریں۔

TOPPOPULARRECENT