گلبرگہ میں شدید گرمی سے انتخابی سرگرمیاں متاثر

گلبرگہ /8 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )علاقہ حیدر آباد کرناٹک کے دارالخلافہ ، گلبرگہ ڈویژن کے صدر مقام گلبرگہ میں ان دنوں سخت گرمی کے سبب پارلیمانی انتخابات کی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔ ان دنوں درجہ حرارت 41تا 42ڈگری سیلسیس چل رہا ہے جبکہ اپریل کا یہ پہلا ہفتہ ہی ہے۔ اس شدید گرمی کے سبب مختلف سیاسی جماعتوں کی انتخابی سرگرمیاں متاثر ہور

گلبرگہ /8 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )علاقہ حیدر آباد کرناٹک کے دارالخلافہ ، گلبرگہ ڈویژن کے صدر مقام گلبرگہ میں ان دنوں سخت گرمی کے سبب پارلیمانی انتخابات کی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔ ان دنوں درجہ حرارت 41تا 42ڈگری سیلسیس چل رہا ہے جبکہ اپریل کا یہ پہلا ہفتہ ہی ہے۔ اس شدید گرمی کے سبب مختلف سیاسی جماعتوں کی انتخابی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں اور انھیں اپنے پروگراموں میں تبدیلیاں لانی پڑ رہی ہیں ۔ بلاری ضلع میں بھی دن کے درجہ حرارت میں 41درجہ سیلسیس سے بھی زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ عوامی جلسے کم ہوگئے ہیں اور دیہاتوں میں بھی زیادہ جلسے منعقد نہیں کئے جارہے ہیں۔ گلی کوچوں میں منعقد کئے جانے والے چھوٹھے موٹے گروہی جلسے بھی کم ہوگئے ہیں۔ بڑی سیاسی جماعتوں کے امیدواران صبح کی اولین ساعتوں میں ہی اپنی انتخابی مہم چلان کے لئے مجبور ہوگئے ہیں تاکہ دوپہر کی سخت دھوپ و گرمی سے بچنے کے لئے آرام کرسکیں اور رات میں پھر سے اپنی انتخابی مہم جاری رکھ سکیں۔ اگرچیکہ ریلوے منسٹر ملیکارجن کھرگے اور ان کے مخالف بی جے پی کے امیدوار ریوو نائک بیلمگی علاقہ حیدر آباد کرناٹک میں موسم گرما کی شدت سے بخوبی واقف ہیں اور یہاں کے موسم کے عادی بھی ہیں لیکن اس کے باوجود وہ دونوں قائدین دن کے اوقات میں دیہی علاقوں کی پد یاترائوں سے بچ رہے ہیں۔ ان پارلیمانی امیدواروں کو اپنے حلقہ کے کم از کم 1800 دیہاتوں کا دورہ کرنا ہے لیکن یہ ان کے لئے ممکن نظر نہیں آتا۔

TOPPOPULARRECENT