Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گلبرگہ میں صندل جلوس اورمحفل سماع کا انعقاد

گلبرگہ میں صندل جلوس اورمحفل سماع کا انعقاد

شاہ آباد۔4فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خانقاہ شریف حصرت خواجہ بندہ نوازؒ میں نماز عصر با جماعت ادا کی گئی ۔ بعد ازاں محفل سماع کا انعقاد ڈاکٹر سید شاہ گیسو دراز حسینی سجادہ نشین درگاہ حضرت بندہ نوازؒ عمل میں آیا ۔ اس محفل میں محمد محبوب بندہ نوازی ‘ محمد تحسین قوال نے صوفیانہ کلام پیشکیا ۔ ٹھیک 6بجکر 5منٹ کو صندل مبارک جلوس کی روانگی عمل میں آئی ۔ مسجد شاہ بازار ناکہ میں نماز مغرب ادا کی گئی ۔ اس موقعپر مولانا سید شاہحسن شبیر حسینی سجادہ نشین روضہ منورہ کے علاوہ مولانا سید محمد علی الحسینی جانشین سجادہ نشین درگاہ روضۃ منورہ بزرگ‘ مولانا سید شاہ یداللہ حسینی جانشین سجادہ نشین روضہ منورہ خرد‘ مولانا سید شاہ نظام الدین اکبر سجادہ نشین درگاہ حضرت شاہ خاموشؒ‘ مولانا سید ثاقب حسینی سجادہ نشین درگاہ حضرت ابوالفیض بیدر ‘ مولانا سید عبدالرشید صدر مدرس دارالعلوم دینیہ ‘ مولانا سید ندیم الدین سجادہ نشین درگاہ حضرت شاہ راجوقتالؒ حیدرآباد ‘ مولانا سید شاہ تقی اللہ حسینی سجادہ نشین بندہ نواز و دیگر شخصیتوں کے علاوہ مریدین ‘ معتقدین کثیر تعداد میں شریک تھے۔ رات دیر گئے جلوس صندل مبارک کا روضۃ منورہ خرد پہنچنے پر استقبال کیا اور بعد نمام فجر سید شاہ حسن شبیر حسینی سجادہ نشین روضۃ خرد نے صندل مالی کے فرائض انجام دیئے۔

TOPPOPULARRECENT