Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گلبرگہ میں مسجد قبول اللہ کا افتتاح

گلبرگہ میں مسجد قبول اللہ کا افتتاح

گلبرگہ ۔14نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حضرت سید باقر شبیر حسینی متولی مسجد قبول اللہ ،عقب کے این زیڈ گارڈن فنکشن ہال، رنگ روڈ گلبرگہ کی اطلاع کے بموجب مسجد ہذا کا افتتاح بتاریخ ۱۹محرم الحرام ۱۴۳۶ ھ مطابق13نومبر کی شام حضرت سیدگیسو دراز خسرو حسینی صاحب سجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ و تقدس مآب حضرت سید شاہ حسن شبیر حسینی صاح

گلبرگہ ۔14نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حضرت سید باقر شبیر حسینی متولی مسجد قبول اللہ ،عقب کے این زیڈ گارڈن فنکشن ہال، رنگ روڈ گلبرگہ کی اطلاع کے بموجب مسجد ہذا کا افتتاح بتاریخ ۱۹محرم الحرام ۱۴۳۶ ھ مطابق13نومبر کی شام حضرت سیدگیسو دراز خسرو حسینی صاحب سجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ و تقدس مآب حضرت سید شاہ حسن شبیر حسینی صاحب سجادہ نشین روضہ خردگلبرگہ کے ہاتھوںعمل میں آیا ۔ اس افتتاحی تقریب میںوزیر میونسپل ایڈمنسٹریشن ،اوقاف و اقلیتی امور حکومت کرناٹک الحاج قمر الاسلام نے اس موقع پر شرکاء جلسہ سے خطاب کیا ۔ انھوں نے کہا کہ ریاست کرناٹک کی اقلیتوں کے لئے انھوں نے نہایت مختصر سے عرصہ میں کئی ایک مفید اسکیمیں شروع کی ہیں ۔ مسلم لڑکیوںکے لئے وداعی اسکیم کا بھی ذکر کیا ۔ مولانا تنویر احمد صاحب اور مولانا عبدالرشید صاحب نے اپنی تقریروںمیںمسجد کی اہمیت اور مسجد کے ادب و احترام کے ساتھ ساتھ اسے پاکیزہ رکھنے سے متعلق اہم معلومات فراہم کیں ۔ ،جناب مدثر صاحب نے بھی خطاب کیا ۔ مسجد قبول اللہ کی افتتاحی تقریب میں جناب سید محمد علی الحسینی خلف اکبر حضرت سجادہ نشین بارگاہ بندہ نواز ؒ ، ڈاکٹر مصطفی حسینی خلف اصغر حضرت سجادہ نشین بارگاہ بندہ نواز ؒ مسجد ہذا کے متولی جناب حضرت سید باقر شبیر حسینی المعروف حضرت ندیم بابا ،حضرت سید یداللہ حسینی ،ڈاکٹرسید کرامت حسینی ، جناب اویس بابا سابق کارپوریٹر،ارکان خانوادہ بندہ نوازؒ و ارخانوادہ سجادہ نشین روضہ خرد ،جناب لطیف شریف سیکریٹری جنرل خواجہ ایجوکیشن سوسائیٹی ، ایم اے حبیب معتمد درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ ،جناب واجد صاحب داروغہ درگاہ حضرت بندہ نواز ؒ ،جناب محمد اسحاق صاحب منیجر ،جناب سید الطاف (ایڈمیشن سیکشن ، کے ای سوسائیٹی)،جناب عبدالسلیم ،محمد صادق ،جناب عبدالماجد پیارے ، جناب اسد علی انصاری صدر نشین ضلع وقف مشاورتی کمیٹی ،گلبرگہ ، جناب عارف خان این آر ائی، جناب طیب علی یعقوبی ایڈمنسٹریٹر یتیم خانہ گلبرگہ ،جناب محمد زین الدین شیرینی فروش ، جناب عبدالکریم خاکی ، جناب سعید الدین فزیکل ڈائیریکٹر، جناب احمد پاشاہ قادری نائب پرنسپل کے بی این کالج آف اانجنئیرنگ ،جناب ایچ ایم جانی ، جناب نصیر احمد ایوب اینڈ سنس و دیگر معززین شہر نے اس افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔ مسجد قبول اللہ کے سنگ بنیاد کی تنصیب کے بعد کے این زیڈ گارڈن فنکشن ہال ،گلبرگہ میں تمام شرکاء تقریب و نمازیوںکے لئے طعام کا اہتمام کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT