Tuesday , October 16 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گلبرگہ میں پولیس کے دھاوے، 20پستول ضبط 9ملزمین گرفتار

گلبرگہ میں پولیس کے دھاوے، 20پستول ضبط 9ملزمین گرفتار

گلبرگہ 8دسمبر :(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شمال مشرقی رینج کے انسپیکٹر جنرل آف پولیس آلوک کمار نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع گلبرگہ کے مختلف مقامات پر دھاوے بول کر پولیس نے 20دیسی ساختہ غیر قانونی پستول ضبط کرلئے ہیں اوراس ضمن میں9ملزمین کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے۔ ملزمین کے قبضہ سے 55رائونڈکاتوس بھی بر آمدکرلئے گئے ہیں۔ انسپیکٹر جنرل نے بتایا کہ آر جی نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں پولیس نے ننگ اپا نامی شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے دو دیسی ساختہ پستول اور چھ رائونڈ کارتوس ضبط کرلئے ۔ اسٹیشن بازار پولیس اسٹیشن کے حدود میںپولیس نے عرفان پٹیل کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے تین دیسی ساختہ پستول اور سات رائونڈ کارتوس ضبط کرلئے ۔ جیورگی پولیس اسٹیشن کے حدود میں پولیس نے ڈاکوئوںسچن عرف ملیکارجن، امام اور ملکناکوگرفتارکرتے ہوئے ان کے قبضہ سے تین دیسی پستول اور 9رائونڈ کارتوس ضبط کرلئے ۔افضلپور پولیس اسٹیشن کے حدود میں پولیس نے لال صاحب کو گرفتار کرلے اس کے قبضہ تین دیسی پستول اور 9کارتوس ضبط کرلئے ۔ اسی پولیس اسٹیشن کے حدود میںایک اور ملزم ملیکارجن عرف ملی کو گرفتار کرکے اس قبضہ سے دودیسی پستول اور چھکارتوس ضبط کرلئے گئے ۔گھانگا پور پولیس اسٹیشن کے حدودمیںارجن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے تین دیسی پستول اور9کارتوس ضبط کئے گئے ۔مسٹر آلوک کمارنے کہاکہ جس پولیس ٹیم نے ملزمین کو ہتھیاروں کے ساتھ گرفتار کیااس میںایڈیشنل ایس پی جئے پرکاش، اے ایس پی لوکیش بی،دیہی ڈی ایس پی ایس ایس ہلور،پولیس انسپیکٹرس کپل دیو، سوملنگ کردالی، ہنمنت سنمانی، جے ایچ انعامدار،ڈی بی پاٹل، ملیکارجن ہوگار، سنتوش راتھوڑ ، پردیپ بائیسے،شیو اپا شامل تھے۔ مسٹر ٓالوک کمارنے کہا کہ مذکورہ بالا دھاوئوںسے ہٹ کر گلبرگہ اور بیدر کی پولیس نے مختلف مقامات پر دھاوے بول کر 21اکتوبر کو 1 0 دیسی ساختہ پستول اور 24کاتوس ضبط کئے تھے ۔ انھوںنے کہا کہ گلبرگہ اور بیدر کو جو دیسی ساختہ پستول غیر قانونی طور پر مہیاکئے جارہے ہیں وہ بہار، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش سے مہیا کروائے جائے رہے ہیں ۔ مسٹر آلوک کمار نے بتایاکہ گلبرگہ پولیس نے پیر کے دن ایک بدنام زمانہ ڈاکو پر فائیرنگ کرکے اسے موضع گوبور تعلقہ افضلپور سے گرفتارکرلیا ۔ مذکورہ ڈاکوکی ارجن کی حیثیت سے شناخت کرلی گئی ہے ۔ ارجن غیر قانونی طور پر ہتھیاروںکی فروخت میںبھی ملوث تھا۔ اسے جب گرفتار کیا گیا وہ گولیوںسے زخمی ہوگیا تھا ۔ اس ملزم پر ڈاکے ڈالنے اور قتل میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں ۔ ارجن پر فائیرنگ کے وقت جہاںارجن زخمی ہو ہے ا وہیں جوابی حملہ میں دو پولیس سب انسپیکٹرس پردیپ اور شیو اپا بھی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوںکو ہسپتال میںشریک کروادیاگیا ہے۔اس ضمن میںگھانگا پور کے پولیس اسٹیشن میںمعاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT