Monday , June 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گلبرگہ میں کریئر یاترا پروگرام کامیاب

گلبرگہ میں کریئر یاترا پروگرام کامیاب

شاہ آباد۔ 6مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) طلبہ اپنے مستقبل کافیصلہ لینے میں سنجیدگی سے کام لیں ۔ بہتر مستقبل کیلئے طلبہ کو کئی مواقع حاصل ہیں ۔ کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے اس بات پر غورکریں کہ آیا جو فیصلہ لے رہے ہیں کہاں تک صحیح ہے ۔ حکومت نے بھی طلبہ کے بہتر مستقبل کیلئے کئی شعبوں میں مواقع فراہم کئے ہیں ۔ بیشتر طلبہ صرف دو ہی شعبوں سے اپنا

شاہ آباد۔ 6مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) طلبہ اپنے مستقبل کافیصلہ لینے میں سنجیدگی سے کام لیں ۔ بہتر مستقبل کیلئے طلبہ کو کئی مواقع حاصل ہیں ۔ کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے اس بات پر غورکریں کہ آیا جو فیصلہ لے رہے ہیں کہاں تک صحیح ہے ۔ حکومت نے بھی طلبہ کے بہتر مستقبل کیلئے کئی شعبوں میں مواقع فراہم کئے ہیں ۔ بیشتر طلبہ صرف دو ہی شعبوں سے اپنا مستقبل جوڑنے کیلئے دلچسپی رکھتے ہیں ۔ ہر کوئی انجنیئر یا ڈاکٹر ہی بننا چاہتا ہے اور شعبے ہیں جن کا انتخاب کیا جانا چاہیئے ۔ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی الیاس آئی اے ایس ‘ اسسٹنٹ کمشنر گلبرگہ ضلع نے ممبرس آف کامرس ہال میں منعقدہ پروگرام کریئر یاترا 2015ء کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ الیاس صاحب نے نوجوانوں سے خاص طور پر اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان طلبہ خاص طور پر سیول سرویس کو اپنے کریئر کیلئے منتخب کریں ۔ انہوں نے طلبہ کو کورسیس کے انتخاب میں تفصیلی طور پر سمجھایا اور کہا کہ آپ کا ایک غلط فیصلہ آپ کے کریئر کو نقصان پہنچا سکتا ہے ۔ کریئر کی کامیابی کیلئے طلبہ صحیح فیصلہ لیں ۔ عبدالقدیر سکریٹری شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن نے اپنے خطاب میں کہاکہ شاہین انسٹی ٹیوشن سے کئی ایک طلبہ نے ڈاکٹرس اور انجنیئرس میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے ۔اقبال علی سکریٹری ملت بیت المال ٹرسٹ گلبرگہ قمر سلطانہ پرنسپل نے بھی مخاطب کیا ۔ کریئر یاترا پروگرام 2015ء میں 500 سے زائد طلبائو طلبہ و اولیائے نے شرکت کی ۔ہال کی تنگی کے باعث کئی طلبہ شرکت نہ کرسکے ۔

TOPPOPULARRECENT