گلبرگہ میں کھرگے کو سماج وادی جنتا پارٹی کی تائید

گلبرگہ ۔7 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سماج وادی جنتا پارٹی کے ریاستی صدر مسٹر مونیش بلوا نے حلقہ پارلیمینٹ گلبرگہ (محفوظ) کے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے کی تائید کا اعلان کیا ہے۔ مسٹر بلوا نے اپنے صحافتی بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر کھرگے بلا امتیاز مذہب و ملت تمام ذات پات کے لوگوں اور تمام سماجی طبقات کے مقبول عام قائد ہیں۔ انھ

گلبرگہ ۔7 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سماج وادی جنتا پارٹی کے ریاستی صدر مسٹر مونیش بلوا نے حلقہ پارلیمینٹ گلبرگہ (محفوظ) کے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے کی تائید کا اعلان کیا ہے۔ مسٹر بلوا نے اپنے صحافتی بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر کھرگے بلا امتیاز مذہب و ملت تمام ذات پات کے لوگوں اور تمام سماجی طبقات کے مقبول عام قائد ہیں۔ انھوں نے خصوصیت کے ساتھ دلتوں اور اقلیتوں کے لئے جو خدمات انجام دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔ اگر ڈاکٹر کھرگے دوبارہ پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کرلیتے ہیں اور اس صورت میں وہ شہر گلبرگہ کو سارے ملک میں اور بھی زیادہ مثالی شہر بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ لہٰذا سماج وادی جنتا پارٹی نے پارلیمانی انتخابات میں ڈاکٹر کھرگے کی تائید کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صحافتی کانفرینس کے موقع پر صدر ریاستی سماج وادی پارٹی کے علاوہ دیگر عہدہ داران بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT