Monday , December 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گلبرگہ میں گستاخ رسولؐ کا پتلا نذرآتش

گلبرگہ میں گستاخ رسولؐ کا پتلا نذرآتش

گلبرگہ۔16ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گلبرگہ شریف کے مسلم چوک پر مجلس تحفظ ناموس رسالتؐ گلبرگہ کے زیراہتمام گستاخ رسولؐ کملیش تیواری کا پتلا نذرآتش کیا گیا اور حکومت ہند کو بدریعہ گلبرگہ ڈی ایس پی یادداشت پیش کی گئی ۔ یادداشت میں گستاخ رسولؐ کملیش تیواری کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرتے ہوئے سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ۔ احتجاج میں علمائے کرام ‘ دینیہ مدرسے کے مدرسین اور ہزاروں افراد نے حصہ لیا ۔ حافظ قاسم بخاری خطیب و امام جامع مسجد سنگراش واڑی گلبرگہ کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

TOPPOPULARRECENT