Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گلبرگہ میں 85پبلک گارڈنس کو ترقی دینے کا منصوبہ

گلبرگہ میں 85پبلک گارڈنس کو ترقی دینے کا منصوبہ

محمد اصغر چلبل صدر نشین کلبرگی اربن ڈیولوپمینٹک کی صدارت میںمنعقدہ اجلاس میںکئی اہم فیصلے
کلبرگی۔25اگست:(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گلبرگہ اربن ڈپو اتھاریٹی اور گلبرگہ سٹی کار پوریشن کے اشتراک سے گلبرگہ شہر میں واقعہ 85پبلک گارڈنس کو ترقی دینے کا منصوبہ بنا یا گیا ہے۔مسٹر محمد اصغر چلبل چیر مین کی زیر صدارت  میںجی ڈی اے کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پبلک گارڈ نس کو ترقی دینے کے منصوبہ پر قطعیت دی گئی۔ گلبرگہ شہر کے مختلف محلہ جات میں واقع 85سے زائد پبلک گارڈنس کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لے کر جی ڈی اے سٹی کار پوریشن کے انجینئر س نے اجلاس میں رپورٹ پیش کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  مسٹرمحمد اصغر چلبل چیر مین جی ڈی اے نے کہا کہ شہر کے مختلف لے آوٹس میں واقع پبلک گارڈنس کا تحفظ کرنے اور انہیں ترقی دینے کے شہریان کی جانب سے بار بار مطالبے کئے جاتے رہے ہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ شہر میں واقع پبلک گارڈنس کو ترقی دی جاکر گلبرگہ شہر کو گرین سٹی بنانے کی ضرورت ہے۔ میئر گلبرگہ بھیم ریڈی پاٹل نے کہا کہ پبلک گارڈنس کو ترقی دینے کے لئے گلبرگہ سٹی کار پوریشن کی جانب سے فنڈس کی اجرائی کی جاچکی ہے۔ انہوںنے انجینئرس کی جانب سے پیش کی گئی پبلک گارڈنس کی فہرست میں شہر کے بعض لے آؤٹس میں پبلک گارڈنس کے شامل نہ کئے جانے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے تمام لے آؤٹس کے پبلک گارڈنس کو ترقی دینے کی ضرورت ہے۔ میئر نے بتایا کہ پبلک گارڈنس کو ترقی دینے کے لئے گلبرگہ سٹی کار پوریشن نے 64.83لاکھ روپیئے مختص کئے ہیں۔ یہ رقم جی ڈی اے کو منتقل کی جائیگی۔اجلاس میں طے پایا کہ جی ڈی اے چیر مین محمد اصغر چلبل اور میئر بھیم ریڈی پاٹل گلبرگہ شہر میں واقع تمام لے آوٹس کے پبلک گارڈنس کا جائزہ لے کر انہیں ترقی دینے کے اقدامات کو قطیعت دیں گے۔ پبلک گارڈنس میں شجر کاری کرنے کے علاوہ چہل قدمی کی راہداریاں تعمیر کرنے اور بچوں کی تفریح اور ورزش کے انتظام کئے جائینگے۔اجلاس میں جی رام کرشنا رکن اسمبلی جنوب، کمشنر جی ڈی اے روی کرن ونٹی، جی ڈی اے گلبرگہ سٹی کار پوریشن کے انجینئرس وعہدیداران نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT