Wednesday , January 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گلبرگہ کے ایوارڈ یافتہ صحافیوں کی خدمات قابل ستائش

گلبرگہ کے ایوارڈ یافتہ صحافیوں کی خدمات قابل ستائش

گلبرگہ25؍مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ): محمد اصغر چلبل چیف ایڈیٹر روزنامہ مدبر گلبرگہ صدر حیدرآباد کرناٹک اُردو جرنلسٹس اسوسی ایشن و چیرمن گلبرگہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے گلبرگہ کے ایوارڈ یافتہ سینئر صحافیوں عزیز اللہ سرمست ایڈیٹر اُردو روزنامہ بہمنی نیوز ، پی ایم منور ایڈیٹر کنڑا روزنامہ ستیا کام کی دیرینی صحافتی خدمات کو بھر پور

گلبرگہ25؍مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ): محمد اصغر چلبل چیف ایڈیٹر روزنامہ مدبر گلبرگہ صدر حیدرآباد کرناٹک اُردو جرنلسٹس اسوسی ایشن و چیرمن گلبرگہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے گلبرگہ کے ایوارڈ یافتہ سینئر صحافیوں عزیز اللہ سرمست ایڈیٹر اُردو روزنامہ بہمنی نیوز ، پی ایم منور ایڈیٹر کنڑا روزنامہ ستیا کام کی دیرینی صحافتی خدمات کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں صحافیوں نے سماجی تعلیمی سیاسی بیداری لانے کے لئے ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہیں ۔ محمد اصغر چلبل نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ دیرینہ صحافتی خدمات پر عزیز اللہ سرمست کو کرناٹک اُردو اکاڈمی نے ایوارڈ سے نوازا ہے جبکہ پی ایم منور کی کتاب جو اُن کے اداریوں پر مشتمل ہے کو گلبرگہ یونیورسٹی نے راجیہ اُتسو ایوارڈ دیا گیا ہے ۔ محمد اصغر چلبل نے مزید کہا ہے کہ ایوارڈ یافتہ صحافیوں عزیز اللہ سرمست ، پی ایم منور کے علاوہ سدرامیش ، ایس ایل جیورگی، حکیم شاکر ، حامد اکمل ، ایس ایم فیروز زنجانی نے گلبرگہ میں نہایت عرق ریزی جانفشانی اور جہد مسلسل سے اپنے اخبارات کو جاری رکھا ہے ۔ عصر حاضر میں جدید تیکنالوجی کی غیر معمولی ترقی کے سبب اخبارات کی اشاعت کے لئے بیشمار سہولیات مہیا ہیں لیکن پچھلے15-20سال قبل جبکہ کسی قسم کی طباعتی سہولیات مہیا نہیں تھیں ان صحافیوں نے اپنے اخبارات کو چلانے کے لئے جن دشواریوں کا سامنا کیا ہے اُس کا موجودہ نسل کو کوئی اندازہ نہیں ہے ۔ اُس زمانہ میں اُردو اخبارات لیتھو اور کنڑا اخبارات لیٹر پریس پر شائع ہوا کرتے تھے ، اُس زمانہ میں اخبارات کے مدیران کو مالی مشکلات ، تکنیکی دشواریوں اور کئی ایک مسائل کا سامنا تھا۔ عزیز اللہ سرمست، پی ایم منور اور دیگر صحافیوں نے انتہائی نامساعد حالات میںاخبارات کی اشاعت کے ذریعہ گلبرگہ میں ایک تاریخ بنائی ہے ۔ محمد اصغر چلبل نے مزید کہا ہے کہ وہ ضلع نگران وزیر الحاج قمرالاسلام صاحب وزیر بلدی نظم و نسق پبلک انٹرپرائزس وقف و اقلیتی بہبود حکومت کرناٹک کی ہدایت کے مطابق جی ڈی اے لے لے آئوٹس میں گلبرگہ کے صحافیوں کے لئے رہائشی پلاٹس مہیا کرنے کی کارروائی کو ترجیحی بنیاد پر انجام دیں گے ۔ تاکہ قوم ، تہذیب اور زبان کی خدمت کا اہم فریضہ انجام دینے والے صحافیوں کو اپنا ذاتی مکان بنانے کا موقع حاصل ہوسکے ۔

TOPPOPULARRECENT