Wednesday , June 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گلبرگہ کے راجیش راٹھوڑ آئی اے ایس کے لئے منتخب

گلبرگہ کے راجیش راٹھوڑ آئی اے ایس کے لئے منتخب

گلبرگہ18؍جون( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز): گلبرگہ ضلع پنچایت کے سابق نائب صدر سبھاش راٹھوڑ سنیٹ ممبر گلبرگہ یونیورسٹی کے بھائی راجیش راٹھوڑ آئی اے ایس کے لئے منتخب ہوئے ہیں ۔ اُنہوں نے یونین پبلک سرویس کمیشن کے امتحانات میں قومی سطح پر1041رینک حاصل کیا ہے ۔ بسوا نگر تانڈہ تعلقہ الند ضلع گلبرگہ کے متوطن اور لمباڑا طبقہ سے تعلق رکھنے والے راجیش راٹھوڑ نے اپاّ ریسیڈینشیل اسکول گلبرگہ سے ایس ایس ایل سی اور سورتکل انجینئرنگ کالج سے انجینئرنگ میں امتیازی کامیابی حاصل کی تھی ۔ راجیش راٹھوڑ کے آئی اے ایس کے لئے منتخب ہونے پر جی 9گروپ سنگتراش واڑی گلبرگہ کی جانب سے اُنہیں تہنیت پیش کی گئی ۔ جی ایس رحمت سابق مئیر و صدر جی 9گروپ ڈاکٹر اشفاق احمد چلبل سابق مئیر، جاوید این آر آئی چیرمن ورکس کمیٹی سٹی کارپوریشن گلبرگہ، رامیش نولے ، دیپک پنڈت، چندرکاتن کمسی، شیوکمار سوامی اور سبھاش راٹھوڑ تہنیتی تقریب میں شریک رہے ۔

متوفی ہوم گارڈ کے لواحقین کو امداد
سرپورٹاؤن ۔ 18 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپورٹاؤن پولیس اسٹیشن میں ایم پی ٹی سی انتخابات کے دوران پولیس اسٹیشن میں ڈیوٹی کے دوران قلب پر حملہ ہونے پر ہوم گارڈ شیخ محمود فوت ہوگئے تھے۔ اس ضمن میں آج ڈی ایس پی سریش بابو اور سرکل انسپکٹر پولیس ونود کمار اور سرپورٹاؤن سب انسپکٹر پولیس جی راکیش اور تعلقہ ہوم گارڈس انچارج واجد خان کے ہاتھوں ہوم گارڈ شیخ محمود کے اکلوتے لڑکے شیخ نوید اور ہوم گارڈ کی بیوہ کو اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے روانہ کئے گئے 25 ہزار روپئے نقد رقم حوالے کی گئی اور اس موقع پر ہوم گارڈ کے لڑکے کو روزگار سے مربوط کرنے کا تیقن دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT