Tuesday , April 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گلبرگہ یونیورسٹی میں سرسید، علامہ اقبال اور مولانا آزاد پر سمینار

گلبرگہ یونیورسٹی میں سرسید، علامہ اقبال اور مولانا آزاد پر سمینار

گلبرگہ /28 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بزم ادبِ اردو،شعبئہ اردو و فارسی گلبرگہ یونیورسٹی گلبرگہ کے زیرِ اہتمام شعبئہ اردو میں ایک روزہ سمینار بعنوان ’’سرسید،اقبال اور ابوالکلام آزاد : افکار و نظریات‘‘ بتاریخ30؍نومبر 2017، بروز جمعرات: 30 10بجے صبح منعقد ہے جس کے افتتاحی اجلاس کی صدارت پروفیسر عبدالحمید اکبر،صدر شعبئہ اردو و فارسی،گلبرگہ یونیورسٹی،گلبرگہ فرمائیں گے۔جبکہ بحیثیت ، مہمانانِ خصوصی پروفیسر وجے تیلنگ ، صدر شعبئہ مراٹھی،وڈین فکلٹی آف آرٹس گلبرگہ یونیورسٹی گلبرگہ ،پروفیسرپریملا امبیکر، صدر شعبئہ ہندی ،گلبرگہ یونیورسٹی گلبرگہ اور پروفیسر محمد اظہر حسین، علم تاریخ،سید اکبر حسینی ڈگری کالج،گلبرگہ شرکت کریں گے۔اس سمینار میں پروفیسر عبدالرب استاد، شعبئہ اردو و فارسی کا استقبالیہ خطاب ہوگا۔سمینار کے اجلاس کی صدارت ، ڈاکٹر پیر زادہ فہیم الدین اور پروفیسر اظہر حسین فرمائیں گے جس میں شعبئہ اردو کے ریسرچ اسکالر س اور طلبہ و طالبات اپنے مقالات پیش کریں گے۔ سمینار کا اختتامی اجلاس پروفیسر عبدالرب استاد کی صدارت میں منعقد ہوگا

TOPPOPULARRECENT