Thursday , December 13 2018

گلبرگ سوسائٹی فنڈ مقدمہ ، تیستا کی گرفتاری ملتوی

احمدآباد 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سماجی کارکن تیستا سیتلواد اور اُن کے شوہر جاوید آنند اور مقتول کانگریس رکن پارلیمنٹ احسان جعفری کے فرزند تنویر کو آج ایک بڑی راحت حاصل ہوئی جبکہ گجرات ہائیکورٹ نے اُن کی گرفتاری پر 23 اپریل تک کے لئے حکم التواء جاری کردیا۔ گلبرگ فنڈ غبن مقدمہ میں یہ تمام افراد گرفتاری کا سامنا کررہے ہیں۔ ریاستی حک

احمدآباد 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سماجی کارکن تیستا سیتلواد اور اُن کے شوہر جاوید آنند اور مقتول کانگریس رکن پارلیمنٹ احسان جعفری کے فرزند تنویر کو آج ایک بڑی راحت حاصل ہوئی جبکہ گجرات ہائیکورٹ نے اُن کی گرفتاری پر 23 اپریل تک کے لئے حکم التواء جاری کردیا۔ گلبرگ فنڈ غبن مقدمہ میں یہ تمام افراد گرفتاری کا سامنا کررہے ہیں۔ ریاستی حکومت نے جوابدہی کے لئے مزید مہلت طلب کی ہے اور تیقن دیا ہے کہ وہ تیستا سیتلواد اور دیگر افراد کو مقدمہ کی آئندہ سماعت تک گرفتار نہیں کرے گی۔ ریاستی حکومت کی نمائندگی پر جسٹس اننت ایس ڈوے نے 23 اپریل تک کے لئے گرفتاری پر حکم التواء جاری کردیا اور مقدمہ کی سماعت اِسی دن مقرر کی۔

اسمبلی ضمنی انتخابات میں
آر جے ڈی ۔ کانگریس کا دوستانہ مقابلہ
پٹنہ ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بہار کانگریس نے ریاستی اسمبلی کی پانچ نشستوں پر آر جے ڈی کے ساتھ ’’دوستانہ مقابلہ‘‘ کے فیصلہ کا اعلان کیا ہے۔ دریں اثناء بہار پردیش کانگریس کمیٹی (BPCC) کے صدر اشوک چودھری نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان دوستانہ مقابلہ (کانگریس ۔ آر جے ڈی) ہوگا جو اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں سب کی توجہ کا مرکز ہوگا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT