Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / گلبرگ سوسائٹی قتل عام کیس، سزاؤں کا آج اعلان

گلبرگ سوسائٹی قتل عام کیس، سزاؤں کا آج اعلان

احمدآباد ۔ 8 جون (سیاست ڈاٹ کام)2002ء کے گجرات فسادات میں بشمول کانگریس رکن پارلیمنٹ احسان جعفری، 69 افراد کے گلبرگ سوسائٹی قتل عام کے مقدمہ میں مجرم قرار پائے جانے والے 24 افراد کی سزاؤں کا خصوصی عدالت کی جانب سے جمعرات کو اعلان کیا جائے گا۔ استغاثہ کے وکیل نے تمام مجرمین کو سزائے موت یا عمرقید دینے کی درخواست کی ہے لیکن وکلائے صفائی نے استدلال پیش کیا ہیکہ یہ واقعہ جوابی ردعمل کے طور پر پیش آیا تھا جس کیلئے کافی اشتعال دلایا گیا تھا۔ ایس آئی ٹی کی ایک خصوصی عدالت کے جج پی بی دیسائی نے 2 جون کو 11 افراد کو بشمول قتل دیگر جرائم کا مرتکب قرار دیا تھا۔ دیگر 13 افراد قتل سے کم جرائم کے مرتکب پائے گئے تھے ، ماباقی 36 ملزمین کو منسوبہ الزامات سے بری کردیا گیا تھا۔ سزاؤں کی حد مقرر کئے جانے کے بارے میں پیر کو بحث ہوئی تھی اور توقع ہیکہ کل بھی جاری رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT