Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / گلبرگ سوسائٹی قتل عام کیس: مجرمین کوسزاؤں کے تعین پر بحث

گلبرگ سوسائٹی قتل عام کیس: مجرمین کوسزاؤں کے تعین پر بحث

احمدآباد۔/10جون، ( سیاست ڈاٹ کام )2002 کے گلبرگ سوسائٹی قتل عام کیس کی سماعت کرنے والی ایس آئی ٹی کی خصوصی عدالت توقع ہے کہ 24مجرمین کی سزاؤں کے اعلان کی تاریخ کا پیر کو فیصلہ کرے گی۔ واضح رہے کہ گلبرگ سوسائٹی میں 2002 کے قتل عام میں بشمول کانگریس رکن پارلیمنٹ احسان جعفری،69افراد ہلاک ہوئے تھے ۔اس مقدمہ میں 24 ملزمین کو جرم کا مرتکب پایا گیا۔ وکیل استغاثہ کی جانب سے استدلال کی قطعی پیشکشی کے بعد مجرمین کو دی جانے والی سزاء پر جاری بحث بالآخر آج ختم ہوگئی۔ ایس آئی ٹی کی خصوصی عدالت کے جج پی بی دیسائی نے مقدمہ کی سماعت 13جون تک ملتوی کردیا اور توقع ہے کہ اس پیشی میں مجرمین کی سزاؤں کے اعلان کی تاریخ مقرر کی جائے گی۔ بحث کے دوران خصوصی استغاثہ اور ایس آئی ٹی کے وکیل آر سی کوڈیکر نے فسادات میں زندہ بچ جانے والوں اور گلبرگ سوسائٹی کے مہلوکین کے ورثاء کو معاوضوں کی محرومی سے متعلق متعدد سرکاری قراردادوں کا حوالہ دیا لیکن حکومت نے ان کے دلائل سے پوری طرح اتفاق نہیں کیا اور کہا کہ اس قسم کے معاوضہ کیلئے کوئی واضح فارمولہ نہیں ہے۔ جج دیسائی نے وکیل سے سوال کیا ’’ معاوضہ کس کو؟۔ کس بنیاد پر ؟۔ کس حد تک؟ یہ اتنا آسان نہیں ہے جیسا آپ مطالبہ کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT