Wednesday , December 19 2018

گلبرگ سوسائٹی قتل عام 16 سال سے مفرور ملزم گرفتار

احمدآباد ۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) 2002ء کے گلبرگ سوسائٹی قتل عام مقدمہ کا 16 سال سے مفرور ایک ملزم بالآخر آج احمدآباد میں گرفتار کیا گیا۔ ایک پولیس عہدیدار نے کہا کہ اشیش پانڈے جو اس مقدمہ کے پانچ مفرور ملزمین میں شامل تھا، کرائم برانچ ٹیم کے ہاتھوں محلہ اسلامی میں پکڑلیا گیا۔ ایک ہجوم نے 28 فروری 2002ء کو غالب مسلم آبادی والی کالونی گلبرگ سوسائٹی پر حملہ کردیا تھا، جس میں بشمول کانگریس رکن پارلیمنٹ احسان جعفری 69 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ گودھرا واقعہ کے بعد پھوٹ پڑنے والے فسادات میں یہ ایک بدترین فساد تھا۔ پولیس عہدیدار نے کہا کہ ’’پانڈے کے خلاف اس واقعہ کے 2002ء میں ایف آئی آر درج کیاگیا تھا اور وہ اس وقت سے مفرور تھا۔ وہ خاندان کے ساتھ نروڈہ پاٹیہ میں رہتا تھا لیکن گرفتاری سے بچنے کیلئے فرار ہوگیا تھا۔ وہ ٹرانسپورٹ بزنس میں کام کرتا ہوا ہردوار اور واپی کیعلاوہ دیگر شہروں میں رہنے لگا تھا۔ پولیس کو پتہ چلا تھا کہ وہ کسی کام کیلئے شہر پہنچا ہے، جس کے بعد اس کو گرفتار کرتے ہوئے اس کیس کی تحقیقات کرنے والی خصوصی ٹیم کے حوالے کردیا گیا۔ گلبرگ کیس میں ایک خصوصی عدالت نے جون 2016ء مںی 24 افراد کو مجرم قرار دی

TOPPOPULARRECENT