Saturday , June 23 2018
Home / ہندوستان / گلبرگ فنڈ مقدمہ : سیتلواد کو راحت

گلبرگ فنڈ مقدمہ : سیتلواد کو راحت

احمدآباد ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) سماجی کارکن تیستاسیتلواد، ان کے شوہر جاوید آنند اور مہلوک کانگریس رکن پارلیمنٹ احسان جعفری کے فرزند تنویر کو گجرات ہائیکورٹ نے راحت فراہم کرتے ہوئے گلبرگ سوسائٹی فنڈ خردبرد مقدمہ میں گرفتاری پر 9 جولائی تک حکم التواء جاری کیا ہے۔ جسٹس اے جے دیسائی نے حکم التواء میں توسیع کو منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی اور 9 جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے۔ ریاستی حکومت نے تیستاسیتلواد اور دیگر کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست پر مزید نمائندگی کیلئے وقت دینے کی خواہش کی ہے۔

کلیدی کابینی کمیٹیوں کی دوبارہ تشکیل
نئی دہلی ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج 6 کلیدی کابینی کمیٹیوں کی دوبارہ تشکیل عمل میں لائی ہے۔ ان میں 4 کے سربراہ وزیراعظم نریندر مودی اور دو کے وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ ہوں گے۔ جن کمیٹیوں کی دوبارہ تشکیل عمل میں لائی گئی ان میں سیکوریٹی، معاشی امور، سیاسی امور، پارلیمانی امور، رہائش و تقررات شامل ہیں۔ این ڈی اے حلیف جماعتوں شرومنی اکالی دل، لوک جن شکتی پارٹی اور شیوسینا کے وزراء کو کابینی کمیٹی برائے سیاسی امور میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ کمیٹی 11 ارکان پر مشتمل ہیں جن میں مودی کے علاوہ راجناتھ سنگھ، سشماسوراج، ارون جیٹلی، وینکیا نائیڈو اور نتن گڈکری بھی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT