Tuesday , June 19 2018
Home / ہندوستان / گلزار کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ

گلزار کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ

نئی دہلی 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ’’تجھ سے ناراض نہیں زندگی‘‘ اور ’’تیرے بناء زندگی سے‘‘ جیسے یادگار نغموں کے تخلیق کار اور آندھی و موسم جیسی معروف و مقبول فلموں کے ہدایت کار گلزار آج باوقار دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کیلئے منتخب کرلئے گئے۔ ہندوستان میں فلمی شخصیات کی خدمات کے اعتراف کے لئے دیا جانے والا یہ اعلان ترین ایوارڈ ہے۔

نئی دہلی 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ’’تجھ سے ناراض نہیں زندگی‘‘ اور ’’تیرے بناء زندگی سے‘‘ جیسے یادگار نغموں کے تخلیق کار اور آندھی و موسم جیسی معروف و مقبول فلموں کے ہدایت کار گلزار آج باوقار دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کیلئے منتخب کرلئے گئے۔ ہندوستان میں فلمی شخصیات کی خدمات کے اعتراف کے لئے دیا جانے والا یہ اعلان ترین ایوارڈ ہے۔ کہنہ مشق فلمساز 79 سالہ گلزار جو میرے اپنے، کوشش، خوشبو، انگور، لباس اور ماچس جیسی فلموں کے ہدایت کار بھی ہیں، یہ اعلیٰ ترین اعزاز حاصل کرنے والی 45 ویں فلمی شخصیت ہوں گے۔ ممتاز فنکاروں پر مشتمل سات رکنی جیوری نے غور و خوض کے بعد گلزار کا انتخاب کیا ہے۔

اس باوقار اعزاز کیلئے گلزار کے نام کی سفارش کی۔ وزارت اطلاعات و نشریات سے جاری اعلامیہ میں یہ انکشاف کیا گیا۔ گلزار آزادی ہند سے قبل 1934 ء میں موجودہ پاکستانی صوبہ پنجاب کے سمپورن سنگھ کالرا گاؤں میں پیدا ہوئے تھے۔ گلزار اور ان کے ارکان خاندان بھی تقسیم ہند کے بے شمار متاثرین میں شامل تھے۔ بعدازاں اُن کا خاندان امرتسر سے بمبئی منتقل ہوگیا تھا جہاں گلزار نے گیریج میکانک کی حیثیت سے کام کا آغاز کیا اور فاضل اوقات میں گیت ، نظم وغیرہ لکھا کرتے تھے۔ اُنھوں نے 1956 ء میں اپنا فلمی کرئیر شروع کیا لیکن بمل رائے کی فلم بندنی میں نوتن پر فلمایا گیا ان کا نغمہ ’’مورا گورا رنگ لئی لے‘‘ بہت مشہور ہوا۔ وہاں سے گلزار کو کافی شہرت اور مقبولیت ملی۔ بالی ووڈ کی کئی اہم شخصیتوں بشمول لتا منگیشکر ، آشابھوسلے نے اس باوقار اعزاز پر گلزار کو مبارکباد دی ۔ گلزار اور اداکارہ راکھی کی اکلوتی دختر و ہدایت کار میگھنا نے سب سے پہلے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے والد پر فخر ہے ۔ انوپم کھیر اور مدھر بھنڈارکر نے بھی مبارکباد دی۔

TOPPOPULARRECENT