Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / گلف ائر کی حیدرآباد ۔ بحرین پرواز بحال کردی گئی

گلف ائر کی حیدرآباد ۔ بحرین پرواز بحال کردی گئی

حیدرآباد 15 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) بحرین کی قومی ائر لائین گلف ائر نے آج حیدرآباد سے بحرین کیلئے راست پرواز کو بحال کردیا ہے ۔ گلف ائر نے ایک بیان میں کہا کہ حیدرآباد کیلئے ہم نے راست پرواز شروع کی ہے اور بحرین سے ہندوستان میں یہ چھٹا شہر ہے جہاں راست پروازیں چلائی جاتی ہیں۔ بیان میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ اس پرواز کی بحالی سے دونوں ملکوں ک

حیدرآباد 15 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) بحرین کی قومی ائر لائین گلف ائر نے آج حیدرآباد سے بحرین کیلئے راست پرواز کو بحال کردیا ہے ۔ گلف ائر نے ایک بیان میں کہا کہ حیدرآباد کیلئے ہم نے راست پرواز شروع کی ہے اور بحرین سے ہندوستان میں یہ چھٹا شہر ہے جہاں راست پروازیں چلائی جاتی ہیں۔ بیان میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ اس پرواز کی بحالی سے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی ۔ اس کے علاوہ تجارت کو بھی فروغ دیا جاسکتا ہے ۔ حیدرآباد سے بحرین کیلئے ہفتہ میں پانچ مرتبہ راست پروازیں چلائی جائیں گی ۔ ملک کے دیگر چار شہروں سے بھی بحرین کو راست پرواز ہے ۔

TOPPOPULARRECENT