Saturday , April 21 2018
Home / ہندوستان / گلمرگ، کارگل میں موسم کی سرد ترین رات

گلمرگ، کارگل میں موسم کی سرد ترین رات

سرینگر 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کشمیر میں مشہور اسکائی ریزاٹ گلمرگ کے ساتھ لداخ خطہ کے لیہہ اور کارگل ٹاؤنس میں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے جو اِس ہفتے کے اوائل جموں و کشمیر کے بالائی حصوں کے کئی علاقوں میں برفباری کے سبب ہے۔ یہاں محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے بتایا کہ گلمرگ میں منفی 5.6 ڈگری سیلسیس کا درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ اِس علاقہ میں گزشتہ رات کے صفر ڈگری سیلسیس سے درجہ حرارت میں 5 ڈگری کی گراوٹ نوٹ کی گئی۔ گلمرگ وادی کا سرد ترین اور جموں و کشمیر کا کارگل کے ساتھ دوسرا سرد مقام رہا۔ لداخ خطہ کے کارگل ٹاؤن میں بھی منفی 5.6 ڈگری سیلسیس کا اقل ترین درجہ حرارت درج ہوا۔ عہدیدار کے مطابق لیہہ ساری ریاست کا سرد ترین مقام ہے جہاں کا اقل ترین درجہ حرارت منفی 6.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ کشمیر ڈیویژن کے تمام دیگر مقامات میں رات کا درجہ حرارت کل شب نقطہ انجماد سے قدرے اوپر رہا۔

TOPPOPULARRECENT