Thursday , December 13 2018

گلمرگ میں برف کا تودا کھسکنے سے روسی سیاح ہلاک

سرینگر 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک روسی سیاح آج اُس وقت ہلاک ہوگیا جب کہ وہ برف کے تودے کے نیچے تفریحی مرکز گلمرگ میں زندہ دفن ہوگیا۔ مہلوک کی شناخت اسٹانس لاف کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ محکمہ سیاحت کے عہدیدار نے اس کی ہلاکت پر اظہار رنج کیا۔ اس نے کہاکہ سیاحوں کا ایک گروپ انتہائی بلندی پر برف کے تودے کھسکنے کے اعتبار سے مخدوش علاقہ میں اسکیئنگ میں مصروف تھا جبکہ ایک روسی سیاح پھسلنے والے برف کے تودے کے نیچے زندہ دفن ہوگیا۔ عہدیدار کے بموجب اُن سے روانگی سے قبل حلفنامہ حاصل کیا گیا تھا کہ کسی بھی قسم کے خطرے کے وہ خود ذمہ دار ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT