Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / گلمرگ میں سال نو کا جشن نہ منائیں ۔ آسیہ اندرابی

گلمرگ میں سال نو کا جشن نہ منائیں ۔ آسیہ اندرابی

سرینگر ۔ 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کشمیر کی علحدگی پسندلیڈر آسیہ اندرابی نے گلمرگ میں سال نو تقاریب منانے کے خلاف خبردار کیا ہے۔ دختران ملت کی سربراہ نے ایک بیان میں عوام سے خواہش کی ہیکہ وہ گلمرگ میں سال نو کی تقاریب سے خود کو دور رکھیں۔ انہوں نے اسے آر ایس ایس کی سازش کا حصہ قرار دیا کہ وہ اپنا کلچر ہم پر مسلط کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ گلمرگ کے ایک ریزارٹ میں 31 ڈسمبر کو نامعلوم گروپ ’’کشمیریت‘‘ نے رات بھر طویل پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ آسیہ اندرابی نے اسے تہذیبی و ثقافتی حملہ قرار دیا اور کہا کہ یہ پروگرامس آر ایس ایس کی ایماء پر اس کے ایجنڈہ کے تحت منعقد کئے جارہے ہیں تاکہ یہ شرمناک ہندوستانی تہذیب ہم پر مسلط کی جائے۔

TOPPOPULARRECENT