Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / گلوبلائزیشن کا ماحول رہنے والا ہے منموہن سنگھ کا تبصرہ

گلوبلائزیشن کا ماحول رہنے والا ہے منموہن سنگھ کا تبصرہ

موہالی 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کا کہنا ہے کہ عالمی معیشت کی صورتحال ختم ہونے والی نہیں اور وہ جو 25 سال قبل ہندوستان کی نئی پالیسیوں کی کامیابی کے تعلق سے شاکی ہوا کرتے تھے، اُنھیں غلط ثابت کیا گیا ہے۔ یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ معاشی پالیسیوں کی بنیادی باتیں اور مخصوص سمت گزشتہ 25 سال سے کسی تبدیلی کے بغیر برقرار ہیں۔ مشہور ماہر معاشیات منموہن سنگھ کو اوائل دہا 1990 ء ہندوستان کی اصلاحات کا معمار سمجھا جاتا ہے۔ سینئر کانگریس لیڈر کل شام یہاں انڈین اسکول آف بزنس لیڈرشپ سمٹ 2017 ء کے پندرھویں ایڈیشن سے مخاطب تھے۔

روہنگیا پر حکومت کا موقف غلط : انور
نئی دہلی 23ستمبر(سیاست ڈاٹ کام ) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور لوک سبھا میں پارٹی کے لیڈر طارق انور نے روہنگیا مہاجرین پر مرکزی سرکار کے موقف کی سخت تنقید کرتے ہوئے آج کہا ہے کہ مرکزہر مسئلہ میں جس طرح سے نفرت کی سیاست کررہا ہے وہ انتہائی تشویشناک اور افسوسناک ہے ۔ انور نے کہاکہ حکومت ملک کی ساکھ کو بھی متاثر کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT