Sunday , October 21 2018
Home / Top Stories / گلوبل انٹرپرینرشپ کانفرنس کیلئے وسیع تر سکیوریٹی انتظام

گلوبل انٹرپرینرشپ کانفرنس کیلئے وسیع تر سکیوریٹی انتظام

10,400 پولیس اہلکاروں کی تعیناتی ۔ ڈی جی پی ایم مہیندر ریڈی کی پریس کانفرنس

حیدرآباد ۔ /26 نومبر (سیاست نیوز) گلوبل انٹرپرینر شپ چوٹی کانفرنس ۔ 2017 ء کے انعقاد کے موقع پر حیدرآباد و سائبر آباد میں سکیورٹی کے وسیع ترین انتظامات کئے جارہے ہیں اور 10,400 پولیس عملہ کو متعین کیا جارہا ہے ۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس مسٹر مہیندر ریڈی نے سکیورٹی انتظامات سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی رہنمایانہ خطوط اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کی مدد سے وسیع ترین سکیورٹی کا خاکہ تیار کیا گیا ہے جس میں انسپکٹر جنرل پولیس کے رتبہ کے 8 عہدیداروں کو تعینات کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بندوبست میں سٹی آرمڈ ریزرو ، تلنگانہ اسپیشل پولیس ، گرے ہاؤنڈس ، آکٹوپس ، سٹی سکیورٹی ونگ ، انٹلیجنس سکیورٹی ونگ اور ڈاگ اسکواڈ کو بھی متعین کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چوٹی کانفرنس میں شرکت کرنے والے وی وی آئی پی اور بین الاقوامی مندوبین کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور حیدرآباد انٹرنیشنل کنونشن سنٹر (ایچ آئی سی سی) ، تاج فلک نما پیالس اور گولکنڈہ کے راستوں میں سخت سکیورٹی کی جا رہی ہے ۔ مسٹر مہیندر ریڈی نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ ان اہم پروگرامس پر کڑی نظر رکھی جائیگی ۔ مندوبین اور دیگر اہم شخصیتوں کے بذریعہ روڈ سفر کو محفوظ بنانے کڑی نظر رکھی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چوٹی کانفرنس کے پہلے دن /28 نومبر کو شام 6 بجے سے مندوبین کو ایچ آئی سی سی سے خصوصی ٹرانسپورٹ کے ذریعہ تاج فلک نما منتقل کیا جائے گا اور مندوبین کی مکمل منتقلی کے بعد وی وی آئی پیز کی منتقلی عمل میں لائی جائیگی ۔ مسٹر مہیندر ریڈی نے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے صدر امریکہ ڈونالڈ امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر مس ایوانکا ٹرمپ کے سفر سے متعلق تمام تفصیلات فراہم کی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایوانکا ٹرمپ /28 نومبر کو شمس آباد راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پہونچیں گی اور دوسرے دن شب وہ وہیں سے امریکہ کیلئے روانہ ہوجائیں گے ۔ ڈی جی پی نے سکیورٹی انتظامات سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر جنرل رتبہ کے عہدیدارانیل کمار کو میٹرو ریل کے افتتاح اور امریکی قونصل خانے کے تمام پروگرامس کی ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ ایم اسٹیفن رویندرا کو ایچ آئی سی سی ، وائی ناگی ریڈی کو مندوبین کے تمام ہوٹلس ، رہائش اور ٹرانسپورٹ کی ذمہ داری دی گئی ہے ، کے سرینواس ریڈی کو ٹریفک اور سکیورٹی ، شکھا گوئل کو شمس آباد ائرپورٹ ، پی مرلی کرشنا ایڈیشنل کمشنر لا اینڈ آرڈر کو ہوٹل فلک نما ، سواتی لکرا ایڈیشنل کمشنر لا اینڈ آرڈر کو قلعہ گولکنڈہ ، مسٹر ایم شیوپرساد ایڈیشنل کمشنر ہیڈکوارٹرس کی سکیورٹی کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ مسٹر اویناش موہنتی کو ایچ آئی سی سی ، این پرکاش ریڈی ڈی سی پی رچہ کونڈہ میاں پور میٹرو اسٹیشن اور کے بابو راؤ ڈپٹی کمشنر پولیس ہیڈکوارٹرس کو ساؤتھ زون کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT