Wednesday , January 16 2019

گلوبل انٹرپرینر شپ سمٹ کے مہمانوں کے لئے عشائیہ

قلعہ گولکنڈہ عوام کے لئے بند کردیا جائے گا
حیدرآباد، 27نومبر(یواین آئی ) گلوبل انٹر پرینرشپ سمٹ آنے والے مہمانوں کے لئے قلعہ گولکنڈہ میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے عشائیہ ترتیب دیاجائے گا جس کے انتظامات تیری سے جاری ہیں۔منگل سے قلعہ گولکنڈہ کو عوام کے لئے بند کردیا جائے گا۔ بیرونی مہمانوں کو مچھروں کی کسی بھی قسم کی مشکل سے بچانے کے لئے قلعہ گولکنڈہ اور ا س کے اطراف واکناف کے علاقوں میں مچھروں کی روک تھام کے لئے بڑے پیمانہ پر مہم شروع کردی گئی ہے ۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انٹومولوجی شعبہ کے ملازمین کی جانب سے مچھر کش دواوں کا چھڑکاو صبح اور شام کے اوقات میں کیاجارہا ہے ۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اب تک اس طر ح کی مچھر کش مہم ان کے علاقہ میں نہیں کی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT