Sunday , February 25 2018
Home / شہر کی خبریں / گلوبل انٹر پرینر شپ چوٹی اجلاس اور میٹرو ریل پراجکٹ،چیف سکریٹری نے انتظامات کا جائزہ لیا

گلوبل انٹر پرینر شپ چوٹی اجلاس اور میٹرو ریل پراجکٹ،چیف سکریٹری نے انتظامات کا جائزہ لیا

حیدرآباد ۔ 25 ۔ نومبر : ( این ایس ایس ) : گلوبل انٹر پرینر شپ چوٹی اجلاس کے سلسلے میں چیف سکریٹری شیکھر پرساد سنگھ نے آج ایچ آئی سی سی کا دورہ کیا اور یہاں سیکوریٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ چیف سکریٹری نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ انتظامات کے بارے میں تفصیلات سے واقفیت حاصل کی ۔ چیف سکریٹری نے جی ایچ ایم سی کی جانب سے انجام دئیے گئے مختلف کاموں بشمول سڑکیں بچھانا ، سرسبز و شادابی اور خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات سے واقفیت حاصل کی ۔ شیکھر پرساد سنگھ نے میاں پور علاقہ کا بھی دورہ کیا جہاں وزیراعظم نریندر مودی حیدرآباد میٹرو ریل کا افتتاح کرینگے ۔ سکریٹری بلدیہ نوین متل ، کمشنر جی ایچ ایم سی ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی اور ڈائرکٹر جنرل مہیندر ریڈی کے علاوہ دیگر عہدیدار اس موقع پر موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT