Monday , February 19 2018
Home / شہر کی خبریں / گلوبل انٹر پرینر شپ کانفرنس کے پیش نظر شہر کو خوبصورت بنانے پر 43.44 کروڑ روپئے خرچ

گلوبل انٹر پرینر شپ کانفرنس کے پیش نظر شہر کو خوبصورت بنانے پر 43.44 کروڑ روپئے خرچ

حیدرآباد ۔ 27 ۔ نومبر : ( آئی این این ) : گریٹر حیدرآباد میونسپلٹی کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی ) کی جانب سے منگل سے یہاں شروع ہونے والی گلوبل انٹر پرینر شپ سمٹ ( جی ای ایس ) کے پیش نظر شہر حیدرآباد کو خوبصورت بنانے کے لیے مختلف کاموں پر 43.44 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ۔ جی ایچ ایم سی کمشنر ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی کے مطابق ابتداء میں 45.64 کروڑ روپئے مصارف کے 100 کاموں کے لیے منظوری دی گئی تھی ۔ ان میں سے 2.20 کروڑ روپئے لاگتی چھ کاموں کو مختلف وجوہات کے باعث منسوخ کیا گیا اور 43.44 کروڑ روپئے لاگتی 94 کاموں کو انجام دیا گیا ۔ ان میں شامل ہیں ۔ بی ٹی سڑکیں 40 لاگتی 26.98 کروڑ روپئے ، فٹ پاتھس 30 لاگتی 12.22 کروڑ روپئے ، لین مارکنگ کے 17 کام لاگتی 3.14 کروڑ ، اور یگر کام جیسے روڈ کٹنگ کی درستگی ، ٹیبل ڈرینس ، سی سی پیاچس وغیرہ 7 عدد لاگت 1.10 کروڑ روپئے ۔ کمشنر نے کہا کہ تمام کاموں کی تکمیل کے لیے ایک مقررہ وقت کی پابندی کے ساتھ سخت ٹنڈر شرائط عائد کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹنڈرس کے ایوالویشن کے دوران اہلیتی معیار اور 2AN-B فارمولہ پر عمل کیا گیا ۔ ان کے علاوہ دیگر 7 متفرق کام لاگتی 1.10 کروڑ روپئے بھی مکمل کیے گئے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تقریبا 94 فیصد کام مکمل ہوگئے ہیں اور لین مارکنگ اور پینٹنگس کے باقی کامو ںکو پیر کو رات میں مکمل کیا جائے گا ۔ کلاکریتی آرٹ گیلری نے ہائی ۔ ٹیک سٹی فلائی اوور کو پینٹ کرنے کے لیے آرٹسٹ ڈلاس ڈیلفی کو اسپانسر کیا اور آرٹسٹ شیوارا ماچاری کی جانب سے بنائے دو مجسموں کو ڈسپلے کرنے کے لیے بھی اسپانسر کیا ۔ شہر کے ایک سنگتراش ، منوہر نے ان کے کرئیا آرٹ فاونڈیشن سے 10 مجسمے ڈسپلے کے لیے رضاکارانہ طور پر دیا ہے ۔ آئی ٹی سی ہوٹل اور آواسانے گچی باولی فلائی اوور پینٹنگس کو اسپانسر کیا ہے ۔ شہر کی مختلف ہوٹلس جیسے پیراڈائز اور شاہ غوث نے ڈیکوریٹیو لائٹنگ کو اسپانسر کیا ہے ۔ ایس وی کالج آف فائن آرٹس کے طلبہ رضاکارانہ طور پر ٹری ہائس اور دیواروں کی پینٹنگ کررہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT