Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / گلوکار پی سوشیلا کو جیہ للیتا کی مبارکباد

گلوکار پی سوشیلا کو جیہ للیتا کی مبارکباد

چینائی ۔ 30 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چیف منسٹر چینائی جیہ للیتا اور ڈی ایم کے صدر کروناندھی نے آج جنوبی ہند کے ممتاز فلمی گلوکارہ پی سوشیلا کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ جبکہ مختلف زبانوں میں 17000 ہزار سے زائد گیت ریکارڈ کروانے پر گنیز ورلڈ ریکارڈس میں ان کا نام درج کیا گیا ۔ جیہ للیتا نے کہا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ پی سوشیلا نے عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پی سوشیلا نے نہ صرف میرے لیے بلکہ میری والدہ ( سندھیا ) کے لیے بھی گیت گائے ہیں اور ہزارہا فلموں کی کامیابی کے پس پردہ سوشیلا کی سریلی آواز کارفرما ہے ۔ واضح رہیکہ پی سوشیلا نے تامل ، تلگو ، ملیالم ، کنڑا ، ہندی اور دیگر زبانوں میں گیت گائے ہیں اور انہیں جنوبی ہند کی بلبل کہا جاتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT