Tuesday , June 19 2018
Home / تفریح / گلوکار کمار سانو کے پاس کام کی کمی

گلوکار کمار سانو کے پاس کام کی کمی

مبئی ۔ 16 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بالی ووڈ کے گلوکار کمار سانو جنہیں ہمیشہ یہ کہا جاتا رہا کہ وہ آنجہانی کشور کمار کی نقالی کرتے ہیں ۔ ان دنوں ان کے پاس بھی کام کم ہے کیوں کہ نئے گلوکاروں کا ایک سیلاب ہے جس نے بالی ووڈ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ دوسری جانب اب ہیرو اور ہیروئنس کا اپنے گانے خود اپنی آواز میں ریکارڈ کرنے کا چلن بھی شروع

مبئی ۔ 16 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بالی ووڈ کے گلوکار کمار سانو جنہیں ہمیشہ یہ کہا جاتا رہا کہ وہ آنجہانی کشور کمار کی نقالی کرتے ہیں ۔ ان دنوں ان کے پاس بھی کام کم ہے کیوں کہ نئے گلوکاروں کا ایک سیلاب ہے جس نے بالی ووڈ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ دوسری جانب اب ہیرو اور ہیروئنس کا اپنے گانے خود اپنی آواز میں ریکارڈ کرنے کا چلن بھی شروع ہوگیا ہے ۔ ایک زمانہ تھا جب شبیر کمار اور محمد عزیز کی بھی طوطی بولتی تھی لیکن کمار سانو کے آنے کے بعد ان دونوں کی مارکیٹ ٹھنڈی پڑ گئی ۔ کمار سانو نے بھی اپنے کیرئیر میں کچھ بہت اچھے گیت دئیے ہیں ۔ ممبئی کے بارس میں گانے والے کمار سانو کو ونود کھنہ کی فلم ’جرم ‘ کے گیت ’ جب کوئی بات بگڑ جائے ‘ سے زیادہ شہرت ملی ۔ حالانکہ ان کے کچھ گیت پہلے منظر عام پر آچکے تھے ۔ لیکن ان گیتوں سے انہیں شہرت نہیں ملی ۔ 90 ء اور 2000 کے دہے میں کمار سانو نے بالی ووڈ کے ہر بڑے فنکار کے لیے پلے بیک دیا جن میں رشی کپور اور انیل کپور کے نام قابل ذکر ہیں ۔ جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ آج کل آپ کی آواز زیادہ سنائی نہیں دیتی تو انہوں نے کہا کہ نشیب و فراز ہر فنکار کی زندگی میں آتے ہیں لہذا میں بھی اس وقت نشیبی دور سے گزر رہا ہوں جو جلد گزر جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT