Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / گلوکار کمال خاں کے خلاف عرضی سے سلمان خان دستبردار

گلوکار کمال خاں کے خلاف عرضی سے سلمان خان دستبردار

نئی دہلی۔/11ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی ہائی کورٹ کی جانب سے ہٹ اینڈ رن کیس 2002 میں سلمان خان کو بری کئے جانے کے ایک دن بعد سوپر اسٹار نے آج اپنے دوست اور گلوکار کمال خان کو بطور عدالتی گواہ جرح کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں داخل کردہ عرضی سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔ جسٹس مدن بی لوکر کی زیر قیادت بنچ نے سلمان خان کے وکیل کو اپنی عرضی واپس لینے کی اجازت دے دی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بعد یہ درخواست بے فیض ہوگئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT