Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / گلوکل یونیورسٹی کو 2000 نشستوں کے لیے 15000 درخواستیں موصول

گلوکل یونیورسٹی کو 2000 نشستوں کے لیے 15000 درخواستیں موصول

حیدرآباد ۔ 24 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : گلوکل یونیوسٹی ینگ انسٹی ٹیوشن جو اعلیٰ تعلیم کے نئے رجحان میں پیش آنے والے چیلنجس کے مقابلے کے لیے بھر پور صلاحیت فراہم کرتا ہے ۔ اس کو سال حال گلوکل ایڈیشن ٹسٹ (GAT) کے طور پر مقبول عام کل ہند سطح کے داخلہ ٹسٹ کے لیے 15000 درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔ نشستیں صرف 2000 ہیں ۔ GAT اپریل کے پہلے ہفتہ میں منعقد شدنی

حیدرآباد ۔ 24 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : گلوکل یونیوسٹی ینگ انسٹی ٹیوشن جو اعلیٰ تعلیم کے نئے رجحان میں پیش آنے والے چیلنجس کے مقابلے کے لیے بھر پور صلاحیت فراہم کرتا ہے ۔ اس کو سال حال گلوکل ایڈیشن ٹسٹ (GAT) کے طور پر مقبول عام کل ہند سطح کے داخلہ ٹسٹ کے لیے 15000 درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔ نشستیں صرف 2000 ہیں ۔ GAT اپریل کے پہلے ہفتہ میں منعقد شدنی ہے ۔ درخواست فارمس کے ادخال کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2014 ہے ۔ اس ٹسٹ کے لیے متعلقہ اہلیتی امتحان میں 50 فیصد یا زیادہ نشانات حاصل کئے امیدوار اہل ہیں ۔ ماسٹرس ڈگری کورس کے لیے متعلقہ بیچلرس ڈگری میں کوالیفائیڈ طلبہ اہل ہیں اور بیچلرس کورس میں داخلے کے خواہاں طلبہ کو متعلقہ میدان میں 10+2 امتحان میں 50 فیصد یا زیادہ نشانات سے کامیاب ہونا چاہئے ۔ گلوکل پر تعلیم کے تمام سرکردہ میدانوں میں خواہاں طلبہ کو عالمی معیار کا تعلیمی تجربہ فراہم کیا جائے گا ۔ گلوکل یونیورسٹی نے عمدہ تعلیمی ماحول کی فراہمی میں بہت ہی اعلیٰ معیارات قائم کیا ہے ۔ تعلیمی سیشن کا آغاز ہر سال ماہ ستمبر سے ہوتا ہے ۔ پروفیسر سیتارام کاکرالا ، وائس چانسلر گلوکل یونیورسٹی نے خطاب میں کہا کہ گلوکل یونیورسٹی ہندوستان اور دنیا بھر میں تیز تبدیلی کے ساتھ بہتر تجربہ رکھتی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT