Wednesday , June 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / گلین مائیک گرا کی سرپرستی میں ورون آرون کی ٹریننگ

گلین مائیک گرا کی سرپرستی میں ورون آرون کی ٹریننگ

نئی دہلی ۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے فاسٹ بولر ورون آرون نے ایم آر ایف پیس فاونڈیشن میں آسٹریلیا کے لیجنڈری فاسٹ بولر گلین مائیک گرا کی سرپرستی میں اپنی 10 روزہ ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔ بی سی سی آئی نے ایم آر ایف کے ساتھ جو 5 سالہ معاہدہ کیا ہے اس کے تحت ایک 10 دن کے کیمپ کا آغاز ہوا ہے جس میں فاسٹ بولر آرون آسٹریلیائی سابق فاسٹ بولر گلین مائیک گرا کی سرپرستی میں بولنگ گر سیکھ رہے ہیں تاکہ آسٹریلیائی وکٹوں پر وہ بہتر مظاہرہ کرسکیں۔ آئندہ برس ہندوستانی ٹیم دورہ آسٹریلیا پر 4 ٹسٹ مقابلوں کی سیریز کھیلے گی جبکہ آرون ہندوستان کی ونڈے ٹیم میں واپسی کیلئے کوشاں ہیں۔ آرون کے ہمراہ دیگر جو اہم بولر اس ٹریننگ کیمپ میں شرکت کررہے ہیں وہ ایشور پانڈے ہیں جوکہ دورہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے موقع پر ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے۔ علاوہ ازیں ہندوستانی ٹیم سے دور ہوچکے ایک اور فاسٹ بولر اشوک ڈنڈا بھی مائیک گرا کی سرپرستی میں ٹریننگ حاصل کررہے ہیں۔ مائیک گرا جوکہ ڈینس للی سے چیف کوچ کا عہدہ حاصل کرلیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ایشور پانڈے کو ہندوستان میں فی الحال سب سے باصلاحیت سوئنگ بولر قرار دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT