Wednesday , January 24 2018
Home / شہر کی خبریں / گلی پلی میں 4 لاکھ روپیوں کے ذریعہ سی سی روڈ کا سنگ بنیاد

گلی پلی میں 4 لاکھ روپیوں کے ذریعہ سی سی روڈ کا سنگ بنیاد

شمس آباد۔ 5 جولائی (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع گلی پلی میں شمس آباد زیڈ پی ٹی سی ممبر ستیش نے بی آر جی ایف فنڈ کے 4 لاکھ روپیوں سے سی سی روڈ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر انہوں نے مقامی افراد سے کہا کہ انہوں نے انتخابات سے قبل کئے وعدہ کو پورا کیا۔ اس کے علاوہ مزید فنڈس کے ذریعہ منڈل کی ترقی کیلئے کام کریں گے۔ مختلف اسکیموں اور فنڈس کے ذریعہ منڈل کو آگے لے جانے کیلئے ہر پارٹی کے قائدین کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر گلی پلی سرپنچ جے سدولو نے کہا کہ زیڈ پی ٹی سی ممبر ستیش نے روڈ کا وعدہ پورا کیا۔ اس کے علاوہ یہاں مزید فنڈس کی ضرورت ہے۔ جس سے یہاں مختلف کاموں کی تکمیل کی جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT