Saturday , August 18 2018
Home / جرائم و حادثات / گلے سے چین چھیننے والا عادی سارق گرفتار

گلے سے چین چھیننے والا عادی سارق گرفتار

مشتبہ نقل و حرکت پر پولیس کی تفتیش، سی سی کیمرے مددگار ثابت
حیدرآباد۔/9مارچ، ( سیاست نیوز) جدید آلات اور عصری ٹکنالوجی پولیس ملازمین کے لئے کافی کارآمد ثابت ہوہے ہیں۔ ایک پولیس اسٹیشن میں صرف 16 کانسٹبل کا عملہ ہونے کے باوجود جدید ٹکنالوجی کی مدد سے ایک عادی سارق کو گرفتار کرلیا گیا۔ جس میں کانسٹبل راجو نے اہم رول ادا کیا۔ سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں شامل کئے گئے باجوپلی پولیس اسٹیشن میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس ایک عادی سارق 31سالہ سنیل کمار کو گرفتار کرلیا جو خواتین کے گلے سے چین چھیننے کے متعدد معاملات میں ملوث تھا۔ جیڈی میٹلہ گاجولا رانارم علاقہ کے ساکن سنیل کمار نے پولیس کو کافی پریشان کررکھا تھا۔ 13جنوری کو ایک خاتون کے گلے سے چین چھیننے کے واقعہ کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے اس کی تصویر حاصل کیا جس میں اس کے چہرے پر ماسک لگا ہوتا تھا اور اس کی شناخت مشکل تھی لیکن موٹر سیکل پر اسکے انداز سے راجو کانسٹبل نے سے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے سی سی ٹی وی سے حاصل کردہ تصاویر کو تمام پولیس ملازمین تک پہنچایا اور پھر کس کے ذمہ اس نامعلوم عادی سارق کی گرفتاری تھی۔ گزشتہ روز ڈیوٹی انجام دہی کے بعد راجو پولیس اسٹیشن واپس جارہا تھا کہ ایک شخص پر اس کی نظر پڑی جو مشتبہ تصویر والا تھا۔ اس کی موٹر سیکل روکنے کے بعد راجو نے غور کیا کہ یہ بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی پر گھوم رہا تھا اس شک و شبہ کے بعد راجو نے سنیل کمار کو پولیس اسٹیشن منتقل کیا جہاں اس نے جرم کو قبول کرلیا ۔ اس عادی سارق نے میاں پور اور باجوپلی پولیس اسٹیشن حدود میں 4وارداتیں انجام دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT