Friday , October 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / گمبھیر دہلی ڈیر ڈیولس کے کپتان مقرر

گمبھیر دہلی ڈیر ڈیولس کے کپتان مقرر

ئی دہلی۔7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے کامیاب کپتانوں میں سے ایک گوتم گمبھیر نے سات سال کے طویل وقفے کے بعد اپنے گھر دہلی میں واپسی کی ہے اور انہیں آئی پی ایل کے11 ویں ایڈیشن کے لئے دہلی ڈیرڈیولس کا کپتان مقررکیا گیا ہے ۔دہلی ڈیئرڈیولس کے چیف ایگزیکٹو ہیمنت دوا نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں گمبھیر کو دہلی ٹیم کا کپتان بنانے کا اعلان کیا۔اس موقع پر گمبھیر اور ان کے دو ٹیم ساتھی کھلاڑی نمن اوجھا اور منجوت کالڑا موجود تھے ۔گمبھیر نے دہلی ٹیم کی کپتانی ملنے کو اپنے لئے ایک بڑا اعزاز بتاتے ہوئے کہا مجھے خوشی ہے کہ میں اس جگہ واپس لوٹ رہا ہوں جہاں میں نے کرکٹ کھیلنا سیکھا تھا۔ سات سال بعد دہلی کی ٹیم میں واپسی پر میں بے حد خوش ہوں اور میری پوری کوشش یہی رہے گی کہ میں اپنی ٹیم کو ٹورنمنٹ میں خطاب تک لے جاؤں۔

آئی پی ایل میں دو مرتبہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے شریک مالکانہ حق والی کولکاتہ نائٹ رائڈرس کو چیمپئن بنانے والے گمبھیر کو کے کے آر نے طویل شراکت داری کے بعد اس بار ری ٹین کیا تھا اور نہ ہی آئی پی ایل کی نیلامی میں خریدا تھا۔ گمبھیر نے کے کے آر کو 2012 اور2014 میںآئی پی ایل چیمپئن بنایا تھا۔نیلامی میں اترے تجربہ کار کھلاڑی اور لیگ کے کامیاب کپتان کو پھر دہلی ڈیر ڈیولس فرنچائزی نے دوکروڑ80 لاکھ روپے خرچ کرکے ٹیم میں شامل کیا۔ دہلی نے اس تجربہ کار بیٹسمین کو دوبارہ اپنا کپتان منتخب کیا۔ اگرچہ ٹیم میں ان سے کہیں مہنگے کھلاڑی موجود ہیں۔ دہلی کے کپتان بننے پر گمبھیر نے کہا میرے لیے یہ سات سال بعد گھر واپسی ہے اورمیں اس سے بے حد خوش اور پرجوش ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ میرا سفر گھریلو ٹیم دہلی کے ساتھ دلچسپ رہے گا۔دہلی ڈیئرڈیولس نے اس موقع پر اپنی ٹیم کی نئی جرسی کو لانچ کیا اور ڈائکن انڈیا کے ساتھ مسلسل چوتھے سال ساجھیداری کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ڈائکن انڈیا کے سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر کونلجیت جاوا موجود تھے ۔ آسٹریلیا کے تجربہ کار کپتان رکی پونٹنگ دہلی کی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں۔دہلی واپسی پر گمبھیر نے کہا میں نروس بھی ہوں اور پرجوش بھی ہوں۔ میں پہلے سے کہیں زیادہ پرجوش محسوس کر رہا ہوں۔ میری پوری کوشش رہے گی کہ ہماری ٹیم اس بار شاندار کارکردگی کرے اور خطاب تک پہنچے لیکن اس کے لئے ایک کھلاڑی کو نہیں بلکہ پوری ٹیم کوذمہ داری کے ساتھ کھیلناہوگا۔ یہ پوچھنے پر کہ کیا وہ آئی پی ایل کوہندوستانی ٹیم میں واپسی کے موقع کے طور پر دیکھ رہے ہیں،گمبھیر نے ہنستے ہوئے کہا یہ سوال مجھ سے ہر سال پوچھا جاتا ہے لیکن میرا ایک ہی جواب ہے کہ میں نے کوئی بھی ٹورنمنٹ واپسی کے لئے نہیں کھیلا۔

TOPPOPULARRECENT