Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گمبھی راؤپیٹ میں کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ

گمبھی راؤپیٹ میں کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ

گمبھی راؤ پیٹ /19 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گمبھی راؤ پیٹ کے گاندھی چوک پر آج کانگریس پارٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر لیبر مسٹر بنڈارو دتاتریہ کا علامتی پتلا نذر آتش کیا گیا ۔ پارٹی قائدین جن میں صدر منڈل کانگریس ایگادنڈی سوامی ، ایم پی ٹی سی حمیدالدین خالد کے علاوہ لکی ریڈی ، کرشنا ریڈی ، بی ناگراج چندرم ، سید زبیر ، سیدنصرت ، شنکر وغیرہ شامل تھے ۔ عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں اسکالر روہت ویمولا کی خودکشی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے روہت ویمولا کی موت کا راست ذمہ دار مرکزی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ کو ٹہرایا اور اس واقعہ کے اصل ذمہ دار بنڈارو دتاتریہ کو ان کے اس عہدے سے برطرف کرتے ہوئے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT