گمبھی راؤ پیٹ میں امبیڈکر کی یوم برسی

گمبھی راو پیٹ۔/6 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گمبھی راو پیٹ میں بابا صاحب امبیڈکر کی یوم برسی تقریب کا اہتمام گرام پنچایت کی جانب سے کیا گیا۔ اس موقع پر تمام سیاسی قائدین نے شرکت کی جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے سابق رکن اسمبلی و صدر ڈسٹرکٹ کانگریس کٹکم مرتنجیم ، زیڈ پی ٹی سی رکن ملوگاری پدما نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بابا صاحب

گمبھی راو پیٹ۔/6 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گمبھی راو پیٹ میں بابا صاحب امبیڈکر کی یوم برسی تقریب کا اہتمام گرام پنچایت کی جانب سے کیا گیا۔ اس موقع پر تمام سیاسی قائدین نے شرکت کی جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے سابق رکن اسمبلی و صدر ڈسٹرکٹ کانگریس کٹکم مرتنجیم ، زیڈ پی ٹی سی رکن ملوگاری پدما نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بابا صاحب امبیڈکر نے نہ صرف قانون نافذ کیا بلکہ ہندوستان سے چھوت چھات، بھید بھاؤ کے رواج کو ختم کرنے کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے جمہوریت میں سب کو مساویانہ حقوق کی ادائی کیلئے قانون میں ترمیم کی۔ بعد ازاں تمام قائدین نے مجسمہ امبیڈکر کو پھول مالا پیش کرتے ہوئے زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر سابق زیڈ پی ٹی سی ملوگاری نرسا گوڑ، انچارج سرپنچ بالیا کے علاوہ کملاکر ریڈی، حمید الدین خالد، سید زبیر، محمد احمد، چندرا مولی، راجہ نرسو وغیرہ موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT