گمبھی راؤ پیٹ میں تالابوں کی مرمت کیلئے سروے

گمبھی راؤ پیٹ /21 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حکومت تلنگانہ کی جانب سے زرعی ضروریات کی تکمیل کیلئے درکار پانی کی سیرابی کیلئے روبہ عمل شروع کردہ اسکیم ’’ مشن کا کتیہ ‘‘ کے تحت گمبھی راؤ پیٹ میں وینکٹادری تالاب لنگم تالاب ( صدر رالنگاپور ) کا عہدیداروں کی ایک ٹیم نے مکمل سروے انجام دیا ۔ جس کے تحت ان تالابوں کی مرمتی کاموں کو انجام دیا

گمبھی راؤ پیٹ /21 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حکومت تلنگانہ کی جانب سے زرعی ضروریات کی تکمیل کیلئے درکار پانی کی سیرابی کیلئے روبہ عمل شروع کردہ اسکیم ’’ مشن کا کتیہ ‘‘ کے تحت گمبھی راؤ پیٹ میں وینکٹادری تالاب لنگم تالاب ( صدر رالنگاپور ) کا عہدیداروں کی ایک ٹیم نے مکمل سروے انجام دیا ۔ جس کے تحت ان تالابوں کی مرمتی کاموں کو انجام دیا جائے گا اور ان تالابوں میں جمع شدہ مٹی کی نکاسی عمل میں لائی جائے گی ۔ تمام تالاب میں سروے ٹیم کے ساتھ بات چیت کے بعد مقامی ٹی آر ایس قائد و سابقہ زیڈ پی ٹی سی رکن گمبھی راؤ پیٹ ، ملوگاری ، نرساگوڑ نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا جہاں انہوں نے کاکتیہ دور کے دوران قائم کئے گئے تالابوں کی مرمت کیلئے مشن کاکتیہ جیسے اسکیم کے آغاز پر چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرا شیکھر راؤ سے اظہار تشکر کیا اور اس اسکیم کے تحت گمبھی راؤ پیٹ کے تالابوں کو منتخب کئے جانے پر ریاستی وزیر پنچایت راج انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راؤ سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ اس اسکیم کے تحت ان تالابوں کی مرمت اور غیر ضروری تالابوں میں جمع شدہ مٹی کی نکاسی عمل میں لائی جائے گی تاکہ ان تالابوں میں پانی زیادہ طور پر جمع ہوسکے اور اس جمع شدہ پانی سے صد فیصد سیرابی عمل میں لائی جائے ۔ ملوگاری نرساگوڑ نے کہا کہ ذخیرہ شدہ پانی کی سربراہی سے کاشتکاروں کو کافی مدد حاصل ہوسکے گی اور ان کی پیداوار میں خاصہ اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کی حکومت کسانوں کی خوشحالی کیلئے اولین وقت نت نئے پروگراموں کو روبہ عمل لارہی ہے ۔ تاکہ کسانوں کو مالی بحران سے نجاد دلواسکے ۔ ملوگاری نرساگوڑ نے زرعی عہدیداروں سے خواہش کی کہ وہ ’’ مشن کاکتیہ ‘‘ کے تحت ان تالابوں کی مرمت کے دوران تالابوں سے نکالی جانے والی مٹی جو کہ کھاد کے طور پر کافی کارآمد ثابت ہوتی ہے ۔ انہیں کاشتکاروں میں تقسیم کریں ۔ اس موقع پر منڈل کوآپشن رکن محمد محبوب علی ، وارڈ کونسلر محمد شفیع الدین ، ٹی آر ایس قائد سنجیو ریڈی وغیرہ موجود تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT